🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

636. إِنَّ أَحْسَابَ أَهْلِ الدُّنْيَا هَذَا الْمَالُ
بے شک دنیا والوں کا حسب یہ مال ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 982
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”بے شک دنیا والوں کا حسب یہ مال ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 982]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي: 3227، وابن حبان: 70، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4858»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ دنیا دار لوگوں کے نزدیک سب کچھ مال و دولت ہی ہے، وہ اس کو حسب سمجھتے ہیں حالانکہ حسب تو ان عمدہ عادات اور اخلاق کا نام ہے جو پشت در پشت چلے آتے ہیں اگر چہ مال و دولت نہ بھی ہو۔

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں