🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

762. لَيْسَ شَيْءٌ خَيْرًا مِنْ أَلْفٍ مِثْلِهِ إِلَّا الْمُؤْمِنُ
مومن کے سوا کوئی چیز اپنے جیسی ہزار چیزوں سے بہتر نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1216
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مؤمن کے سوا کوئی چیز اپنے جیسی ہزار چیزوں سے بہتر نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1216]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أحمد: 2/ 109، الكامل: 447/7، شرح مشكل الآثار: 1471»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ مومن ہی ایسے ہیں جو ایک دوسرے سے بڑھ کر عمل کرنے والے اور دوسروں بڑھ کو نفع پہنچانے والے ہیں۔ بعض تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو ایک ہزار انسانوں کے برابر ہوتے ہیں کیونکہ بسا اوقات ایک بندہ ہزار بندوں جتنا کام کر گزرتا ہے . مثلاً علمی نشر واشاعت کا کوئی ادارہ قائم کر دیتا ہے یا کوئی ایسا تحریری کام کر جاتا ہے جو ہزاروں افراد بھی مل کر نہیں کر سکتے تھے یا انسانوں کو نفع پہنچانے والی کوئی چیز ایجاد کر جاتا ہے اسی طرح معاشرتی اور شہری زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے والی اشیاء کو ترقی دیتا ہے، ہزار تو کیا کئی ہزار انسانوں سے بسا اوقات اکیلا فرد زیادہ سودمند نکلتا ہے جیسا کہ احوال الناس سے باخبر لوگ جانتے ہیں۔ تو حقیقی انسان وہی ہے جو دوسروں کو نفع پہنچائے جبکہ ایسی خصوصیت سے خالی انسان گنتی کا وہ صفر (زیرو) ہے جو اس کے بائیں جانب لکھا جاتا ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں