صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1027. (76) بَابُ النَّهْيِ عَنِ الِاصْطِفَافِ بَيْنَ السَّوَارِي
ستونوں کے درمیان صفیں بنانا منع ہے
حدیث نمبر: 1568
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ مَحْمُودٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَزَحَمَنَا إِلَى السَّوَارِي، فَقَالَ" كُنَّا نَتَّقِي هَذَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
جناب عبدالحمید بن محمود بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پہلومیں کھڑے ہوکر نماز پڑھی۔ ہجوم کی وجہ سے ہم ستونوں تک پہنچ گئے تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں اس کام سے بچتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1568]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح