صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
21. باب تَفَاضُلِ أَهْلِ الإِيمَانِ فِيهِ وَرُجْحَانِ أَهْلِ الْيَمَنِ فِيهِ:
باب: ایمان داروں کا ایمان میں ایک دوسرے پر فضیلت، اور یمن والوں کی ایمان میں ترجیح۔
ترقیم عبدالباقی: 52 ترقیم شاملہ: -- 191
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَمْ يَذْكُرْ: رَأْسُ الْكُفْرِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ.
جریر نے اعمش سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی، لیکن اس نے ”کفر کا مرکز مشرق کی طرف ہے“ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 191]
امام مسلم رحمہ اللہ مذکورہ بالا روایت ایک دوسری سند سے بیان کرتے ہیں اور اس میں ”کفر کا گڑھ مشرق کی طرف ہے۔“ کا تذکرہ نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 191]
ترقیم فوادعبدالباقی: 52
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (12343)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 52 ترقیم شاملہ: -- 192
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ . ح وحَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، مِثْلَ حَدِيثِ جَرِيرٍ وَزَادَ، وَالْفَخْرُ، وَالْخُيَلَاءُ فِي أَصْحَابِ الْإِبِلِ، وَالسَّكِينَةُ، وَالْوَقَارُ فِي أَصْحَابِ الشَّاءِ.
شعبہ نے اعمش سے سابقہ سند کے ساتھ جریر کی طرح حدیث سنائی اور یہ الفاظ زائد بیان کیے کہ ”غرور اور گھمنڈ اونٹ والوں میں اور سکون و وقار بھیڑ بکری (پالنے) والوں میں ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 192]
امام مسلم رحمہ اللہ یہی روایت ایک اور سند سے بیان کرتے ہیں اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ ”فخر و خیلاء اونٹ والوں اور سکینت و وقار بکریوں والوں میں ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 192]
ترقیم فوادعبدالباقی: 52
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى المغازي، باب: قدوم الاشعريين واهل اليمن برقم (4127) انظر ((التحفة)) برقم (12396)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 53 ترقیم شاملہ: -- 193
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " غِلَظُ الْقُلُوبِ، وَالْجَفَاءُ فِي الْمَشْرِقِ، وَالإِيمَانُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ ".
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دلوں کی سختی اور جفا (اکھڑپن) مشرق میں ہے اور ایمان اہل حجاز میں ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 193]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دلوں کی سختی اور شدت مشرق میں ہے اور ایمان اہلِ حجاز میں ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 193]
ترقیم فوادعبدالباقی: 53
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (2839)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة