🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

43. الجارية تطلق ولم تبلغ المحيض، ما تعتد؟
اگر کسی نابالغ بچی کو طلاق دی گئی تو وہ عدت کیسے گزارے گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18305 ترقیم الشثری: -- 18972
١٨٩٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم (١) عن مغيرة عن إبراهيم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [خ]: زيادة (بن بشير).
حدثنا ابو بكر، قال: نا هشيم، عن مغيرة، عن إبراهيم،
ابراہیم، حضرت شعبی اور حسن رحمہم اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی نابالغ بچی کو طلاق دی گئی تو وہ مہینوں کے حساب سے عدت گزارے گی، اگر مہینے ختم ہونے سے پہلے اسے حیض آجائے تو وہ عدت کو حیض کے اعتبار سے دوبارہ شروع کرے گی، اگر مہینے پورے ہونے کے بعد اسے حیض آیا تو اس کی عدت مکمل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18972]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18972، ترقيم محمد عوامة 18305)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18973
١٨٩٧٣ - (و) (١) عن محمد بن سالم عن الشعبي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
وعن محمد بن سالم، عن الشعبي،
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18973]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18973، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18974
١٨٩٧٤ - وعن يونس عن الحسن في الجارية إذا طلقت ولم تبلغ المحيض قالوا: تعتد بالشهور، فإن حاضت من قبل ان تمضي الشهور استانفت العدة بالحيض، فإن حاضت بعد ما مضت الشهور فقد انقضت عدتها.
وعن يونس، عن الحسن، في الجارية إذا طلقت ولم تبلغ المحيض، قالوا:" تعتد بالشهور , فإن حاضت من قبل ان تمضي الشهور ؛ استانفت العدة بالحيض , فإن حاضت بعدما مضت الشهور ؛ فقد انقضت عدتها"
حسن رحمہ اللہ سے بھی ایک اور سند سے منقول ہے کہ اگر کسی نابالغ بچی کو طلاق دی گئی جسے ابھی حیض نہ آیا ہو تو وہ مہینوں کے حساب سے عدت گزارے گی، اگر مہینے ختم ہونے سے پہلے اسے حیض آجائے تو وہ عدت کو حیض کے اعتبار سے دوبارہ شروع کرے گی، اگر مہینے پورے ہونے کے بعد اسے حیض آیا تو اس کی عدت مکمل ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18974]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18974، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18306 ترقیم الشثری: -- 18975
١٨٩٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو (الاحوص) (١) عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يتزوج الجارية فيطلقها قبل ان تبلغ (المحيض) (٢) ، قال: تعتد ثلاث اشهر فإن هي حاضت قبل ان (تنقضي) (٣) الثلاثة (الاشهر) (٤) انهدمت عدة الشهور (واستانفت) (٥) عدة (٦) الحيض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الأخوص).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ط، ك]: (تقضي).
(٤) في [جـ]: (أشهر).
(٥) في [ط]: (واستأنف).
(٦) في [س]: (مدة).

حدثنا ابو بكر، قال: نا ابو الاحوص، عن مغيرة، عن إبراهيم في الرجل يتزوج الجارية فيطلقها قبل ان تبلغ المحيض، قال:" تعتد ثلاثة اشهر , فإن هي حاضت قبل ان تنقضي الثلاثة الاشهر ؛ انهدمت عدة الشهور واستانفت عدة الحيض"
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے نابالغ بچی کو طلاق دے دی تو وہ تین مہینے عدت گذارے گی، اگر تین مہینے پورے ہونے سے پہلے اسے حیض آگیا تو اس کی عدت منہدم ہوگئی اب وہ نئے سرے سے حیض کے اعتبار سے عدت پوری کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18975]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18975، ترقيم محمد عوامة 18306)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18307 ترقیم الشثری: -- 18976
١٨٩٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا يزيد بن هارون عن (حبيب) (١) عن عمرو قال: سئل جابر بن زيد عن جارية طلقت بعد ما دخل بها زوجها (و) (٢) هي (٣) ⦗١٥٩⦘ لا تحيض فاعتدت شهرين وخمسة وعشرين ليلة، ثم إنها حاضت قال: تعتد بعد ذلك ثلاثة قروء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (خبيب).
(٢) سقط من: [س].
(٣) زيادة (و) في: [س].

حدثنا ابو بكر، قال: نا يزيد بن هارون، عن حبيب، عن عمرو، قال: سئل جابر بن زيد، عن جارية طلقت بعدما دخل بها زوجها وهي لا تحيض، فاعتدت شهرين وخمسة وعشرين ليلة، ثم إنها حاضت، قال:" تعتد بعد ذلك ثلاثة قروء" ؛
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ ایک نابالغ لڑکی کو اس کے خاوند نے دخول کے بعد طلاق دے دی، اس نے دو مہینے پچیس دن کی عدت گزاری تھی کہ اسے حیض آگیا، اب وہ کیا کرے؟ انہوں نے فرمایا کہ اب وہ تین حیض عدت کے گزارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18976]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18976، ترقيم محمد عوامة 18307)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18977
١٨٩٧٧ - (و) (١) كذلك قال: ابن عباس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٢) حسن؛ حبيب صدوق، أخرجه البيهقي في معرفة السنن (٤٦٣٠).

كذلك قال ابن عباس
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی یہی فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18977]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18977، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں