الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
26. في ما قذف به البحر وجزر عنه الماء
اگر سمندر مچھلی کو باہر پھینک دے تو اس کا کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 20117 ترقیم الشثری: -- 20933
٢٠٩٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن ابي الزبير عن جابر قال: (بعثنا) (١) النبي ﷺ (٢) مع ابي عبيدة في سرية (فنفد) (٣) زادنا، (فمررنا) (٤) بحوت قد قذفه البحر، فاردنا ان نا كل منه، فنهانا ابو عبيدة ثم قال: نحن رسل رسول الله ﷺ وفي سبيل الله ﵎ (٥) كلوا فاكلنا، قال: فلما قدمنا (على) (٦) رسول الله ﷺ ذكرنا ذلك فقال:"إن كان بقي معكم منه شيء فابعثوا به إلي" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بعثني).
(٢) في [ط، ك]: ﵇.
(٣) في [أ، ب، ز، س، ط، هـ]: (قد نفد)، وانظر: مسند أبي يعلى (١٩٥٤).
(٤) في [أ، هـ]: (فمررت).
(٥) زيادة من: [ز، ك].
(٦) سقط من: [س].
(٧) صحيح؛ صرح هشيم بالتحديث عند النسائي (٧/ ٢٠٨)، وفي الكبرى (٤٨٦٥)، والحديث أخرجه البخاري (٤٣٦٢)، ومسلم (١٩٣٥).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک لشکر میں روانہ کیا اس سفر میں ہمارا توشۂ سفر ختم ہوگیا۔ اس اثناء میں ہم نے ایک (بہت بڑی) مچھلی دیکھی جسے سمندر نے باہر پھینک دیا تھا۔ ہم نے اسے کھانے کا ارادہ کیا تو پہلے تو حضرت ابو عبیدہ نے ہمیں منع کردیا پھر فرمایا کہ ہم اللہ کے رسول کے بھیجے ہوئے ہیں اور ہم اللہ کے راستے میں ہیں۔ اس مچھلی کو کھالو۔ چناچہ ہم نے اسے کھالیا۔ پھر جب ہم واپس آئے تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر اس مچھلی کا کچھ حصہ تمہارے پاس ہو تو مجھے بھی دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20933، ترقيم محمد عوامة 20117)
ترقیم عوامۃ: 20118 ترقیم الشثری: -- 20934
٢٠٩٣٤ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : (نا) (٢) وكيع عن ابن ابي ليلى عن عطية عن ابي سعيد الخدري في السمك يجزر عنه الماء قال: كل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (حدثنا).
(٣) ضعيف؛ عطية وابن أبي ليلى ضعيفان.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20934]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20934، ترقيم محمد عوامة 20118)
ترقیم عوامۃ: 20119 ترقیم الشثری: -- 20935
٢٠٩٣٥ - [حدثنا ابو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو عن ابي الشعثاء قال: كل ما جزر] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، س، هـ].
حضرت ابو الشعشاء فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20935، ترقيم محمد عوامة 20119)
ترقیم عوامۃ: 20120 ترقیم الشثری: -- 20936
٢٠٩٣٦ - [حدثنا ابو بكر قال: نا ابن علية عن ايوب عن ابي الزبير عن جابر قال: ما جزر عنه طفير البحر فكل] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [ز].
(٢) صحيح.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20936، ترقيم محمد عوامة 20120)
ترقیم عوامۃ: 20121 ترقیم الشثری: -- 20937
٢٠٩٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن القاسم بن ربيعة عن عبد الرحمن بن عوف قال: ما قذف البحر فهو حلال (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبد الرحمن بن عوف فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے وہ حلال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20937، ترقيم محمد عوامة 20121)
ترقیم عوامۃ: 20122 ترقیم الشثری: -- 20938
٢٠٩٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن ابي الزناد (١) عن ابي سلمة عن زيد وابي هريرة (قالا) (٢) : لا باس بما قذف البحر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (عن الأعرج).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) صحيح.
حضرت زید اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20938، ترقيم محمد عوامة 20122)
ترقیم عوامۃ: 20123 ترقیم الشثری: -- 20939
٢٠٩٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن انهما قالا: إذا نضب عنه الماء ثم مات فلا يريان باكله باسا.
حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جس مچھلی کو سمندر باہر پھینکے پھر وہ مرجائے تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20939، ترقيم محمد عوامة 20123)
ترقیم عوامۃ: 20124 ترقیم الشثری: -- 20940
٢٠٩٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص عن ليث عن شهر (بن حوشب) (١) عن ابي (ايوب) (٢) في قوله: ﴿متاعا لكم وللسيارة﴾ [المائدة: ٩٦] ، قال: ما (لفظ) (٣) البحر وإن كان ميتا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: سقط (ابن حوشب).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط من: [ز].
(٤) منقطع ضعيف؛ ليث ضعيف؛ وشهر لم يسمع من أبي أيوب.
حضرت ابو ایوب قرآن مجید کی آیت { مَتَاعًا لَکُمْ وَلِلسَّیَّارَۃِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ جانور ہیں جنھیں سمندر باہر پھینک دے خواہ وہ مردہ ہی کیوں نہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20940، ترقيم محمد عوامة 20124)