🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

579. في الرجل يلحقه الدين فيحط عنه
کسی شخص پر بہت زیادہ قرضہ چڑھ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23714 ترقیم الشثری: -- 24788
٢٤٧٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة (بن) (١) سوار قال: حدثنا ليث (بن سعد) (٢) عن (بكير) (٣) عن عياض بن عبد الله بن سعد عن ابي سعيد قال: اصيب رجل في عهد رسول الله ﷺ في ثمار ابتاعها (فكثر) (٤) دينه، فقال رسول الله ﷺ:"تصدقوا عليه"، (فتصدق الناس عليه) (٥) ، (فلم) (٦) يبلغ (ذلك) (٧) وفاء دينه، فقال رسول الله ﷺ:"خذوا ما وجدتم، وليس لكم إلا ذلك" يعني: الغرماء (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ز]: (عن سعيد).
(٣) في [جـ]: (بكر).
(٤) في [ط]: (وكثر).
(٥) في [ط، ح]: ساقطة، وكذلك في [أ].
(٦) في [أ، ح، ط، ز]: (ولم).
(٧) سقط من: [ط، ز].
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٥٥٦)، وأحمد (١١٣١٧).

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک شخص کو اپنے خریدے ہوئے پھلوں میں نقصان پہنچا جس سے اس کا قرض بہت زیادہ ہوگیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس پر صدقہ کرو، چنانچہ لوگوں نے اس پر صدقہ کیا، لیکن وہ اس کے قرض کی پوری ادائیگی کو نہ پہنچا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کچھ تمہیں ملے وہ لے لو، اور تمہارے لئے اس کے سوا کچھ نہیں، یعنی قرض خواہوں سے فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24788]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24788، ترقيم محمد عوامة 23714)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23715 ترقیم الشثری: -- 24789
٢٤٧٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا زمعة عن الزهري عن ابن كعب بن مالك عن ابيه ان النبي ﷺ مر به وهو (ملازم) (١) رجلا في اوقيتين، فقال رسول الله ﷺ (٢) للرجل: هكذا بيده، اي ضع عنه الشطر، فقال (٣) الرجل: نعم يا رسول الله! فقال:"اد إليه ما بقي من حقه" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (لازم).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ، ز]: زيادة (رجل).
(٤) ضعيف؛ لحال زمعة، أخرجه أحمد (١٥٧٦٦)، والطبراني ١٩/ ١٢٦، وأصله عند البخاري (٢٤٢٤)، ومسلم (١٥٥٨).

حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گذرے جبکہ وہ ایک شخص کے پیچھے دو أوقیہ کے لئے لگے ہوئے تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس سے آدھا کم کر دے، اس شخص نے عرض کیا کہ ٹھیک ہے اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے سے مخاطب ہوئے اور ارشاد فرمایا: اس کا جو باقی حق رہ گیا ہے وہ اس کو ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24789، ترقيم محمد عوامة 23715)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23716 ترقیم الشثری: -- 24790
٢٤٧٩٠ - حدثنا ابو بكر (قال: حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا الاعمش عن عمرو ابن مرة عن ابي صالح الحنفي ان قوما لزمهم ديون في زمن عمر بن الخطاب، فكتب عمر (٢) إلى عامله ان (يؤخروا) (٣) ثلثا إلى الميسرة ويحطوا (ثلثا) (٤) (ويتعجلوا ثلثا) (٥) ففعلوا (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: زيادة (عليهم).
(٣) في [أ، ح، ط]: (تؤخروا).
(٤) في [جـ]: (ثلاثًا).
(٥) سقط من: [ط]، وفي [ح، هـ]: (ويجعلوا ثلثًا).
(٦) منقطع؛ أبو صالح لا يروي عن عمر.

حضرت ابو صالح الحنفی سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ایک قوم مقروض ہوگئی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کے عامل کو تحریر فرمایا کہ: ایک تہائی قرض کو تمّول تک مؤخر کردو، اور ایک تہائی ختم کردو اور ایک تہائی فوراً وصول کرلو، پس انہوں نے اسی طرح کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24790]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24790، ترقيم محمد عوامة 23716)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں