🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. ما قالوا: في سبي الجاهلية والقرابة
بعض لوگوں نے زمانہ جاہلیت کے قید اور قریبی رشتہ داروں کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33296 ترقیم الشثری: -- 34813
٣٤٨١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا بن ابي زائدة عن جابر عن عامر قال: قضى رسول الله ﷺ (في) (١) سبي الجاهلية في الغلام ثمانيا من الإبل، وفي المراة عشرا من الإبل، او غرة عبد او امة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سا).
(٢) مرسل ضعيف؛ جابر هو الجعفي ضعيف، وعامر هو الشعبي تابعي.

حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کے قیدیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا: بچہ کے بارے میں آٹھ اونٹوں کا اور عورت کے بارے میں دس اونٹوں کا یا ایک غرہ کا، غرہ سے مراد غلام یا باندی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34813، ترقيم محمد عوامة 33296)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33297 ترقیم الشثری: -- 34814
٣٤٨١٤ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن ابي حصين عن الشعبي قال: قال: عمر ليس على عربي ملك، ولسنا (بنازعين) (١) من احد (شيئا) (٢) اسلم عليه، ولكنا نقومهم (للمسلمين) (٣) : خمس من الإبل خمس من الإبل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بنازعي عين)، وفي [أ، هـ]: (بنازعي).
(٢) في [ط]: (سبيًا).
(٣) كذا في النسخ، وفي مصادر التخريج: (الملة).
(٤) منقطع؛ الشعبي لا يروي عن عمر، أخرجه عبد الرزاق (١٣١٦٠)، والبيهقي ٩/ ٧٤، وإسحاق كما في المطالب (٢٠٨٤)، وأبو عبيد في الأموال (٣٥٨)، ويحيى بن آدم في الخراج (٥٥).

امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: عربی پر کسی کو بھی ملکیت حاصل نہیں۔ اور ہم کسی سے وہ چیز ذرا سی بھی نہیں چھینیں گے جس پر وہ اسلام لایا ہو۔ لیکن ہم مسلمانوں کے لیے ان کی قیمت لگا دیں گے۔ کہ پانچ پانچ اونٹ دیے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34814، ترقيم محمد عوامة 33297)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33298 ترقیم الشثری: -- 34815
٣٤٨١٥ - حدثنا ابن (فضيل) (١) عن صدقة عن (رياح) (٢) بن الحارث قال: كان عمر يقضي فيما (سبت) (٣) العرب بعضها (على) (٤) بعض قبل الإسلام وقبل ان يبعث النبي ﷺ ان من عرف احدا من اهل بيته مملوكا من حي من احياء العرب ⦗٢٣٢⦘ (ففداه) (٥) العبد بالعبدين، والامة بالامتين (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فضل).
(٢) في [أ، جـ، ط، هـ]: (رباح).
(٣) في [أ، ب]: (لسب).
(٤) في [هـ]: (من).
(٥) في [هـ]: (ففداؤ).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٦/ ١٥٣.

حضرت رباح بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرب کے ان قیدیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا جنہوں نے اسلام سے پہلے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے پہلے ایک دوسرے کو قیدی بنا لیا تھا۔ کہ جو شخص بھی اپنے اہل خانہ میں سے کسی کو جانتا ہو کہ وہ عرب کے قبیلوں میں سے فلاں قبیلہ میں غلام ہے۔ تو اس کا فدیہ ایک غلام کے بدلے دو غلام ہوگا۔ اور ایک باندی کے بدلے دو باندیاں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34815، ترقيم محمد عوامة 33298)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں