🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

70. ما قالوا: في هدم البيع والكنائس وبيوت النار
مذہبی عقائد کے لیے بنائے گئے مکانات، جیسے مساجد (عبادت گاہوں)، کنائس (عیسائیوں کی عبادت گاہوں)، اور بيوت النار (مجوسیوں کی عبادت گاہوں) کو تباہ کرنے کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33653 ترقیم الشثری: -- 35192
٣٥١٩٢ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ابيه عن (حنش) (١) عن عكرمة قال: قيل (لابن عباس) (٢) اللعجم ان يحدثوا في امصار المسلمين بناء او بيعة، فقال: ايما مصر مصرته العرب فليس للعجم ان يبنوا فيه بناء، او قال: بيعة، ولا (يضربوا) (٣) فيه ناقوسا ولا (يشربوا) (٤) فيه (خمرا) (٥) ، ولا (يتخذوا) (٦) فيه خنزيرا او (تدخلوا) (٧) فيه، (واما) (٨) مصر مصرته العجم يفتحه الله على العرب ونزلوا -يعني على حكمهم- فللعجم ما في عهدهم، وللعجم على العرب ان يوفوا بعهدهم ولا يكلفوهم فوق طاقتهم (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حبش).
(٢) سقط من: [أ، ب]، وفي [جـ]: بياض.
(٣) في [أ، ط، هـ]: (تضربوًا).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (تشربوا).
(٥) في [أ]: (خمرة).
(٦) في [أ، ط، هـ]: (تتخذوا).
(٧) في [ب]: (يدخلوا).
(٨) في [هـ]: (أيما).
(٩) ضعيف جدًا؛ حنش هو الحسين بن قيس الرحبي أبو علي الواسطي متروك.

حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا عجمیوں کو اختیار ہے کہ وہ مسلمانوں کے لیے شہروں میں کوئی عمارت یاکلیسا بنالیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رہے وہ شہر جن کو عربوں نے آباد کیا تو عجمیوں کو اختیار نہیں کہ وہ اس شہر میں کوئی عمارت بنائیں یا یوں فرمایا: کہ ان میں کلیسا بنائیں۔ اور نہ ہی وہ اس میں ناقوس بجا سکتے ہیں۔ اور وہ اس میں شراب پییں گے اور نہ ہی وہ اس میں خنزیر رکھ سکتے ہیں یا یوں فرمایا کہ نہ ہی وہ اس میں خنزیر داخل کرسکتے ہیں۔ اور رہا وہ شہر جس کو عجمیوں نے آباد کیا پس اللہ نے اہل عرب کو اس پر غلبہ دے دیا اور وہ شہر میں اترے تو عجمی کو اختیار ہوگا جو ان سے معاہدہ ہوا ہے اس کے مطابق کریں۔ اور عجمیوں کا اہل عرب پر حق ہے کہ وہ ان سے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ اور ان کی طاقت سے زیادہ کا ان کو مکلف مت بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35192]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35192، ترقيم محمد عوامة 33653)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33654 ترقیم الشثری: -- 35193
٣٥١٩٣ - حدثنا حفص بن غياث عن ابي بن عبد الله قال: جاءنا كتاب عمر بن عبد العزيز لا تهدم بيعة ولا كنيسة ولا بيت نار صولحوا عليه.
حضرت اُبیّ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کا خط آیا کہ کلیساؤں یہودی گرجا گھروں اور آتش کدوں کو منہدم نہیں کیا جائے گا اور ان پر مصالحت کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35193]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35193، ترقيم محمد عوامة 33654)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33655 ترقیم الشثری: -- 35194
٣٥١٩٤ - حدثنا عبد الله بن نمير عن عبد الملك عن عطاء انه سئل عن الكنائس تهدم؟ قال: لا، إلا ما كان منها في (الحرم) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (الحرة).
حضرت عبد الملک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ سے یہودی گرجا گھروں سے متعلق سوال کیا گیا کہ کیا ان کو گرا دیا جائے گا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں سوائے ان کو جو حرم میں واقع ہیں ان کو گرا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35194]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35194، ترقيم محمد عوامة 33655)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33656 ترقیم الشثری: -- 35195
٣٥١٩٥ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن انه كان يكره ان تترك البيع في امصار المسلمين.
حضرت عمرو رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ مسلمانوں کے شہروں میں کلیساؤں کے باقی رکھنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35195]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35195، ترقيم محمد عوامة 33656)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33657 ترقیم الشثری: -- 35196
٣٥١٩٦ - حدثنا عبد الاعلى عن عوف عن الحسن قال: قد صولحوا على ان يخلى بينهم وبين النيران والاوثان في غير الامصار.
حضرت عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: غیر مسلموں سے اس بات پر صلح کی جائے گی کہ شہروں کے علاوہ دیگر مقامات میں ان کے درمیان اور ان کی آتش اور بتوں کے درمیان راستہ خالی چھو ڑدیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35196]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35196، ترقيم محمد عوامة 33657)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33658 ترقیم الشثری: -- 35197
٣٥١٩٧ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي قال: حدثني ابن سراقة ان ابا عبيدة بن الجراح كتب لاهل دير طبايا: اني امنتكم على دمائكم واموالكم وكنائسكم ان تهدم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ وابن سراقة صدوق، وهو عثمان بن عبد الأعلى بن سراقة كما في تاريخ دمشق ٣٨/ ٤٢٥، قال عنه يعقوب في المعرفة ٢/ ٢٧٣: "ثقة".
حضرت ابن سراقہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح رحمہ اللہ نے اہل دیر کے پادریوں کو خط لکھا کہ بلاشبہ میں نے تمہیں امن دیا تمہاری جانوں کا، تمہارے مالوں کا اور تمہارے گرجا گھروں کو گرائے جانے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35197]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35197، ترقيم محمد عوامة 33658)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33659 ترقیم الشثری: -- 35198
٣٥١٩٨ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن حبيب بن شهيد عن محمد ابن سيرين انه كان لا يترك لاهل فارس صنما إلا كسر، ولا نارا إلا اطفئت.
حضرت حبیب بن شہید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اہل فارس کے کسی بھی بت کو نہیں چھوڑا جائے گا مگر یہ کہ اس کو توڑ دیا جائے گا۔ اور نہ ہی کسی آگ کو چھوڑا جائے گا مگر یہ کہ اس کو بجھا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35198]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35198، ترقيم محمد عوامة 33659)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33660 ترقیم الشثری: -- 35199
٣٥١٩٩ - حدثنا عبد الاعلى عن عوف قال: شهدت عبد الله بن عبيد بن معمر اتي بمجوسي (بنى) (١) بيت نار بالبصرة فضرب عنقه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بنا).
حضرت عوف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضر ت عبد اللہ بن عبید بن معمر رحمہ اللہ کے پاس حاضر تھا کہ ایک آتش پرست کو لایا گیا جس نے بصرہ میں آتش کدہ بنایا تھا۔ آپ رحمہ اللہ نے اس کی گردن اڑا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35199]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35199، ترقيم محمد عوامة 33660)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں