🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

89. من كان يرى أن لا يدعوهم
جوشخص مشرکین کو دعوت نہ دینے کی رائے رکھتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33739 ترقیم الشثری: -- 35278
٣٥٢٧٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا (سفيان عن) (١) منصور عن إبراهيم عن الحسن [قال: سالته عن دعاء الديلم؟ فقال: قد علموا ما يدعون إليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ]، وانظر: شرح معاني الآثار للطحاوي ٣/ ٢٠٩.
حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے دیلم والوں کو دعوت دینے سے متعلق پوچھا:؟ تو آپ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تحقیق وہ جان چکے ہیں جس بات کی ان کو دعوت دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35278، ترقيم محمد عوامة 33739)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33740 ترقیم الشثری: -- 35279
٣٥٢٧٩ - حدثنا ابو اسامة عن سعيد عن قتادة] (١) انه كان لا يرى باسا ان لا يدعو المشركين إذا لقيهم، وقال: إنهم قد عرفوا دينكم وما تدعونهم إليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، جـ، هـ].
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں کہ جب مسلمان مشرکین سے ملیں اور ان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت نہ دیں۔ اس لیے کہ وہ تمہارے دین کو اور جن باتوں کی طرف تم نے ان کو دعوت دینی ہے وہ اس کو جان چکے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35279]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35279، ترقيم محمد عوامة 33740)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33741 ترقیم الشثری: -- 35280
٣٥٢٨٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابو هلالى عن الحسن انه سئل عن العدو: هل يدعون قبل القتال؟ قال: قد بلغهم الإسلام منذ بعث الله محمدا ﷺ.
حضرت ابو ھلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے دشمن کے متعلق پوچھا گیا: کہ کیا ان کو قتال سے قبل دعوت دی جائے گی؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب سے اللہ رب العزت نے محمد 5 کو مبعوث فرمایا ہے تحقیق ان تک اسلام کی دعوت پہنچ چکی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35280]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35280، ترقيم محمد عوامة 33741)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں