مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
92. في قتال العدو: أي ساعة (يستحب)
دشمن سے لڑائی کرنے کا بیان کہ کس وقت قتال کرنا مستحب ہے
ترقیم عوامۃ: 33752 ترقیم الشثری: -- 35291
٣٥٢٩١ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: (ثنا) (١) ابو حيان عن شيخ من اهل المدينة قال: كان بيني وبين كاتب (عبيد الله) (٢) (صداقة) (٣) ومعرفة، فكتبت إليه ان ينسخ لي رسالة عبد الله بن ابي اوفى فقال: قال رسول الله ﷺ:"لا تسالوا لقاء العدو، وإذا لقيتموهم فاصبروا، واعلموا ان الجنة تحت ظلال السيوف"، وكانت تنتظر، فإذا زالت الشمس نهد إلى عدوه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، ب]: (حداثة).
(٤) مجهول؛ لإبهام الشيخ المدني، أخرجه أحمد (١٩١١٤)، وعبد الرزاق (٩٥١٥)، وسعيد بن منصور (٢٥١٨)، والطبراني في الدعاء (١٠٦٩)، وأصله عند البخاري (٣٠٢٤)، ومسلم (١٧٤٢).
حضرت ابو حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ کے ایک شیخ نے فرمایا: کہ میرے اور حضرت عبید اللہ کے کاتب کے درمیان دوستی اور جان پہچان تھی۔ میں نے اس کی طرف خط لکھا کہ وہ مجھے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کا وہ خط لکھ دے جس میں انہوں نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم دشمن سے ملاقات کا سوال مت کرو۔ اور جب تمہاری دشمن سے ملاقات ہوجائے تو صبر کرو، اور جان لو کہ بیشک جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتظار فرماتے تھے۔ جب سورج ڈھل جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دشمن پر حملہ فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35291، ترقيم محمد عوامة 33752)
ترقیم عوامۃ: 33753 ترقیم الشثری: -- 35292
٣٥٢٩٢ - حدثنا عفان وزيد بن الحباب قالا: ثنا حماد بن سلمة عن ابي عمران الجوني عن علقمة بن عبد الله المزني عن معقل بن يسار عن النعمان بن مقرن قال: (شهدت) (١) رسول الله ﷺ إذا كان عند القتال لم يقاتل اول النهار وآخره إلى ان تزول الشمس، وتهب الرياح، و (ينزل) (٢) النصر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (قال).
(٢) في [ط، هـ]: (تنزل).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٦٥)، وأحمد (٢٣٧٤٤).
حضرت نعمان بن مقرن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں لڑائی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دن کے ابتدائی حصہ میں قتال نہیں فرمایا۔ اور قتال کو سورج کے ڈھل جانے، ہوا کے چلنے اور مدد کے نازل ہونے تک مؤخر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35292، ترقيم محمد عوامة 33753)