🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

93. من جعل السلب للقاتل
جو شخص مقتول کا چھینا ہوا مال قاتل کا حق قرار دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33764 ترقیم الشثری: -- 35303
٣٥٣٠٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد الكريم عن عكرمة ان الزبير بارز رجلا فقتله قال: فنفله النبي ﷺ سلبه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، عكرمة تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٩٤٧٠)، وسعيد بن منصور ١/ (٢٦٩٤)، والبيهقي ٦/ ٣٠٨، وابن عساكر ١٨/ ٣٨٠، وأبو عبيد في الأموال (٧٧٩)، وورد من حديث عكرمة عن ابن عباس، أخرجه الطحاوي ٣/ ٢٢٦، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ٤٥.
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی سے مقابلہ کیا اور آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کردیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مقتول کا مال انہیں بطور زائد کے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35303، ترقيم محمد عوامة 33764)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33765 ترقیم الشثری: -- 35304
٣٥٣٠٤ - حدثنا وكيع عن (ابيه) (١) عن ابي إسحاق عن ابي (عبيدة) (٢) قال: قال عبد الله: نفلنا رسول الله ﷺ سيفه -يعني ابا جهل (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (إسرائيل).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (عليلة).
(٣) منقطع؛ أبو عبيدة لا يروي عن أبيه، أخرجه أبو داود (٢٧٠٩)، وأحمد ١/ ٤٤٤ (٤٢٤٦)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٢٠٨، والبيهقي ٩/ ٦٢، والطبراني (٨٤٦٩)، وابن عبد البر في التمهيد ١٣/ ٢٥٤.

حضرت ابو عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ابو جہل کی تلوار زائد مال کے طور پردے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35304]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35304، ترقيم محمد عوامة 33765)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33766 ترقیم الشثری: -- 35305
٣٥٣٠٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الاسود بن قيس العبدي عن شبر بن علقمة قال: لما كان يوم القادسية قام رجل من اهل فارس (فدعا إلى المبارزة وذكر من عظمه فقام إليه رجل قصير يقال له شبر بن علقمة قال: فقال به الفارسي) (١) هكذا -يعني احتمله ثم ضرب به الارض فصرعه، قال: فاخذ شبر خنجرا كان مع الفارسي فقال (به) (٢) في بطنه، -يعني (فخضخضه) (٣) ، ثم انقلب عليه فقتله ثم جاء بسلبه إلى سعد، فقوم اثني عشر الفا فنفله إياه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [جـ]: (محضحضه)، وفي [ط، هـ]: (فحصحصه).
(٤) مجهول؛ لجهالة شبر بن علقمة.

حضرت اسود بن قیس العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شبر بن علقمہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب جنگ قادسیہ کا دن تھا تو اہل فارس میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے مقابلہ کے لیے للکارا اور اپنی بڑائی بیان کی۔ تو ایک چھوٹا سا آدمی جس کو شبر بن علقمہ کہتے ہیں۔ وہ کھڑا ہوا۔ اس پر اس ایرانی نے اس کے ساتھ یوں کیا یعنی اس کو اٹھایا پھر اس کو زمین پر دے مارا اور پچھاڑ دیا۔ اتنے میں شبر نے خنجر پکڑا جو اس ایرانی کے پاس تھا۔ اور اس کے پیٹ میں اس کو گاڑ کر یوں کیا یعنی اس کو خوب ہلایا۔ پھر آپ رحمہ اللہ اس کے اوپر آگئے اور اس کو قتل کردیا۔ پھر آپ اس سے چھینا ہوا مال لے کر حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس آئے انہوں نے اس کی بارہ ہزار قیمت لگائی اور یہ مال آپ رحمہ اللہ کو بطور زائد کے عطا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35305]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35305، ترقيم محمد عوامة 33766)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33767 ترقیم الشثری: -- 35306
٣٥٣٠٦ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: سمعت نافعا يقول: لم نزل نسمع منذ قط: إذا التقى المسلمون والكفار فقتل رجل من المسلمين رجلا من الكفار فإن سلبه له إلا ان يكون في معمعة القتال فإنه لا يدري من قتل قتيلا.
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے نافع رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ہم لوگ بچپن سے ہمیشہ یوں ہی سنتے آئے ہیں کہ جب مسلمان اور کفار کا آمنا سامنا ہو پھر مسلمانوں کا ایک آدمی کفار کے ایک آدمی کو قتل کر دے تو اس مقتول کا سامان قتل کرنے والے کا ہوگا۔ مگر یہ کہ جنگ کی شدت میں ہو کیونکہ اس میں معلوم نہیں ہوتا کہ کس نے کس کو قتل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35306، ترقيم محمد عوامة 33767)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33768 ترقیم الشثری: -- 35307
٣٥٣٠٧ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن الاوزاعي عن ابن شهاب عن القاسم قال: سئل ابن عباس عن السلب (فقال) (١) : لا سلب إلا من النفل، وفي النفل الخمس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قال).
(٢) صحيح.

حضرت قاسم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مال سلب کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: سلب کا مال تو زائد عطیہ ہے، اور زائد عطیہ میں خمس ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35307]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35307، ترقيم محمد عوامة 33768)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں