مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
94. فيما يمتنع به من (القتل) وما هو؟ وما يحقن الدم؟
ان چیزوں کا بیان جو قتل سے روکتی ہیں اور وہ چیزیں کیا ہیں؟ اور جو چیزیں جان کو محفوظ کرتی ہیں
ترقیم عوامۃ: 33778 ترقیم الشثری: -- 35318
٣٥٣١٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس بمثله، ولم يذكر فاتوا بها النبي ﷺ (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مضطرب، وانظر: ما قبله.
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ مگر راوی نے یہ الفاظ ذکر نہیں کیے۔ فأتوا بھا النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35318، ترقيم محمد عوامة 33778)
ترقیم عوامۃ: 33779 ترقیم الشثری: -- 35319
٣٥٣١٩ - حدثنا شبابة بن سوار قال: ثنا ليث بن سعد عن ابن شهاب عن عطاء ابن يزيد الليثي عن عبيد الله بن عدي بن الخيار عن المقداد انه اخبره انه قال: يا رسول الله، ارايت إن لقيت رجلا من الكفار فقاتلني، فضرب إحدى يدي بالسيف فقطعها، ثم لاذ مني بشجرة فقال: اسلمت لله، اقتله يا رسول الله بعد ان قالها؟ فقال: (رسول الله) (١) ﷺ:"لا تقتله"، فقلت: يا رسول الله، قطع يدي، ثم قال ذلك بعد ان قطعها، افاقتله؟ قال:"لا تقتله، فإن قتلته فإنه بمنزلتك قبل ان تقتله، وانت بمنزلته قبل ان يقول الكلمة (التي) (٢) قال" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (الذي).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٦٥)، ومسلم (٩٥).
حضرت مقدادد بن اسود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا رائے ہے اس بارے میں کہ اگر میں کفار کے ایک آدمی سے ملا پھر اس نے مجھ سے لڑائی کی۔ اور میرے ایک ہاتھ پر تلوار سے وار کیا اور ا س کو کاٹ دیا پھر وہ درخت کی آڑ میں مجھ سے پناہ مانگتا ہے اور کہتا ہے۔ میں اللہ کے لیے اسلام لایا۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں ایسا کہنے کے بعد اس کو قتل کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو قتل مت کرو۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے میر اہاتھ کاٹ دیا پھر وہ کاٹنے کے بعد کلمہ پڑھتا ہے کیا میں اس کو قتل نہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو قتل مت کرنا۔ اگر تم نے اس کو قتل کردیا تو وہ شخص تمہارے مرتبہ پر ہوگا۔ جس مرتبہ پر تم اس کو قتل کرنے سے پہلے تھے۔ اور تم اس کے مرتبہ پر ہو گے جس مرتبہ پر وہ یہ کلمہ جو اس نے پڑھا ہے اس کے پڑھنے سے پہلے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35319، ترقيم محمد عوامة 33779)
ترقیم عوامۃ: 33780 ترقیم الشثری: -- 35320
٣٥٣٢٠ - (١) حدثنا شبابة بن سوار قال: ثنا سليمان بن الغيرة عن حميد بن هلال قال: جاء ابو العالية إلي وإلى صاحب لي فقال: هلما، فإنكما اشب مني واوعى للحديث مني، قال: (فانطلقنا) (٢) حتى اتينا بشر بن عاصم الليثي فقال ابو العالية: حدث هذين حديثك، قال: حدثني عقبة بن مالك الليثي قال: بعث النبي ﷺ سرية فاغارت على القوم، فشذ رجل من القوم (واتبعه) (٣) رجل من السرية (و) (٤) معه سيف (شاهره) (٥) ، فقال (الشاذ) (٦) من القوم: إني مسلم، فلم ينظر فيما قال، (قال) (٧) : فضربه فقتله، فنمى الحديث إلى النبي ﷺ فقال النبي ﷺ قولا شديدا، فبلغ القاتل، فبينما النبي ﷺ يخطب إذ قال القاتل: والله يا نبي الله ما قال الذي قال إلا تعوذا من القتل، فاعرض عنه النبي ﷺ و (عمن يليه) (٨) من الناس، فعل ذلك مرتين كل ذلك يعرض عنه النبي ﷺ، فلم يصبر ان قال الثالثة مثل ذلك، فاقبل عليه النبي ﷺ بوجهه (تعرف) (٩) المساءة في (وجهه) (١٠) فقال:"إن الله ابى علي فيمن قتل مؤمنا"، ⦗٣٧٢⦘ ثلاث مرات يقول ذلك (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (قال).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (فانطلقا).
(٣) في [ب]: (فأتبعه).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [ط، هـ]: (شاهر).
(٦) في [ط]: (الشاب).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [أ، ب، جـ]: (عمر ثلاثة).
(٩) في [ب]: (يعرف).
(١٠) في [ب]: (وجههم)، وهي غير واضحة.
(١١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٢٤٩٠)، والنسائي في الكبرى (٨٥٩٣)، وابن حبان (٥٩٧٢)، والحاكم ١/ ١٨، وابن سعد ٧/ ٤٨، وابن أبي عاصم في الآحاد (٩٤٢)، وأبو يعلى (٦٨٢٩)، ويعقوب في المعرفة ١/ ٣٤٥، والطحاوي ٣/ ٢٠٨، والطبراني ١٧/ (٩٨٠)، والبيهقي ٩/ ١١٦، والخطيب في المتفق (٢٧٣)، وابن قانع ٢/ ٢٧٥، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ٥٩، والمزي ٢٠/ ٢٢٠.
حضرت حمید بن ھلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ میرے پاس اور میرے ایک ساتھی کے پاس تشریف لائے، اور فرمایا: تم دونوں آؤ اس لیے کہ تم دونوں مجھ سے زیادہ جوان ہو اور مجھ سے زیادہ حدیث کو محفوظ کرنے والے ہو راوی کہتے ہیں: ہم دونوں چلے یہاں تک کہ ہم لوگ حضرت بشر بن عاصم لیثی رحمہ اللہ کے پاس آئے۔ حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ نے فرمایا: اپنی بات ان دونوں کو بیان کرو۔ انہوں نے فرمایا؛ کہ حضرت عقبہ بن مالک لیثی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا تو اس لشکر نے ایک قوم پر حملہ کردیا پس ایک آدمی قوم سے الگ ہوگیا اور لشکر والوں میں سے ایک آدمی نے اس کا پیچھا کیا اس حال میں کہ اس کے پاس سونتی ہوئی تلوار تھی۔ پس قوم سے الگ ہونے والا شخص کہنے لگا: بلاشبہ میں مسلمان ہوں۔ پس اس نے اس کی بات پر غور نہیں کیا اور اس پر حملہ کردیا اور قتل کردیا پھر یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلائی گئی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بارے میں سخت بات کہی۔ جب قاتل کو یہ خبر پہنچی تو اس درمیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو قاتل نے کہا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! خد ا کی قسم اس نے ایسا نہیں کہا تھا مگر صرف قتل سے بچنے کے لیے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے اور اس کے ساتھ جو لوگ ملے ہوئے تھے ان سے اعراض کیا۔ اس شخص نے دو مرتبہ ایسا کہا: ہر مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص سے اعراض کیا۔ اس نے بھی صبر نہیں کیا تیسری مرتبہ یہ بات کہنے سے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے چہرے کے ساتھ اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصہ کے آثار نمایاں تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ نے مجھ پر انکار فرمایا مومن کو قتل کرنے والے کے بارے میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار دہرائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35320، ترقيم محمد عوامة 33780)
ترقیم عوامۃ: 33781 ترقیم الشثری: -- 35321
٣٥٣٢١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا ابان بن عبد الله قال: حدثني إبراهيم ابن جرير عن جرير قال: إن نبي الله ﷺ بعثني إلى اليمن اقاتلهم وادعوهم، فإذا قالوا: لا إله إلا الله، حرمت عليكم اموالهم ودماؤهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم بن جرير لا يروي عن جرير، أخرجه الطبراني (٢٣٩٢)، وابق عدي ١/ ٢٥٧، وأصله عند البخاري (٤٣٥٩).
حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ یمن کی طرف بھیجا تاکہ میں ان سے قتال کروں اور میں ان کو اسلام کی طرف بلاؤں۔ اور جب انہوں نے کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیا۔ تو تم پر ان کے اموال اور ان کی جانیں حرام ہوگئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35321، ترقيم محمد عوامة 33781)
ترقیم عوامۃ: 33782 ترقیم الشثری: -- 35322
٣٥٣٢٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا سفيان بن (حسين) (١) عن الزهري عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة قال: لما ارتد (من ارتد) (٢) على عهد ابي بكر اراد ابو بكر ان يجاهدهم، فقال عمر: اتقاتلهم وقد سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من شهد ان لا إله إلا الله وان محمدا رسول الله حرم ماله إلا بحقه وحسابه على الله"، فقال ابو بكر: (انى) (٣) لا نقاتل من فروا بين الصلاة والزكاة؟ والله لاقاتلن من (فرق) (٤) بينهما حتى (٥) اجمعهما، قال عمر: فقاتلنا معه فكان رشدا، فلما ظفر بمن ظفر به منهم (قال) (٦) : اختاروا مني خصلتين: ⦗٣٧٣⦘ إما حربا مجلية وإما (الخطة) (٧) المخزية، فقالوا: هذه الحرب المجلية قد عرفناها فما (الخطة) (٨) المخزية؟ قال: تشهدون على قتلانا انهم في الجنة وعلى قتلاكم انهم في النار -ففعلوا (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حسن).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) أي: كيف، وفي [ط، هـ]: (إنا).
(٤) في [ب]: (فرقا).
(٥) في [أ، ب، جـ]: زيادة (أجمع).
(٦) سقط من: [ب].
(٧) في [ط، هـ]: (الحطة).
(٨) في [ط، هـ]: (الحطة).
(٩) مرسل ضعيف؛ عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة تابعي، ورواية سفيان بن حسين عن الزهري ضعيفة، وقد ورد الحديث بنحوه وبدون آخره من طريق عبيد اللَّه بن عبد اللَّه بن عتبة عن أبي هريرة، أخرجه البخاري (١٣٩٩)، ومسلم (٢٠).
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب مرتد ہوئے وہ لوگ جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ صدیق کے زمانے میں مرتد ہوئے تھے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے جہاد کرنے کا ارادہ کیا۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ رضی اللہ عنہان لوگوں سے قتال کریں گے حالانکہ تحقیق آپ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں تو اس کا مال حرام ہوگیا مگر اس کے حق کے ساتھ، اور اللہ رب العزت کے ذمہ اس کا حساب ہوگا؟! حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں قتال نہ کروں اس شخص سے جو نماز اور زکوۃ میں فرق کرے؟ اللہ کی قسم! میں ضرور اس شخص سے قتال کروں گا جو ان دونوں کے درمیان فرق کرے گا۔ یہاں تک کہ میں ان دونوں کو جمع کر دوں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پس ہم نے ان کے ساتھ قتال کیا اس حال میں کہ وہ واقعی ہدایت پر تھے۔ پھر جب آپ رضی اللہ عنہان میں سے جتنے بھی لوگوں پر فتح یاب ہوئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ میری طرف سے دو باتیں اختیار کرو لو۔ یا تو جلا وطن کرنے والی جنگ یا پھر رسوا کردینے والی شرط۔ ان لوگوں نے کہا: کہ جلا وطن کردینے والی جنگ تو ہم سمجھ گئے۔ یہ رسوا کردینے والی شرط سے کیا مراد ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ تم ہمارے مقتولین کے بارے میں گواہی دو کہ وہ یقینا جنت میں ہیں اپنے مقتولین کے بارے میں گواہی دو کہ وہ یقینا جہنم میں ہیں پس ان لوگوں نے ایسا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35322، ترقيم محمد عوامة 33782)
ترقیم عوامۃ: 33783 ترقیم الشثری: -- 35323
٣٥٣٢٣ - حدثنا معمر عن ابن مبارك عن حميد عن انس قال: قال رسول الله ﷺ:"امرت ان اقاتل الناس حتى يقولوا: لا إله إلا الله" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٩٢)، وأحمد (١٣٠٥٦).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35323، ترقيم محمد عوامة 33783)