مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
100. من غزا بالمشركين وأسهم لهم
جو شخص مشرکین کو جہاد میں لے جائے اور ان کے لیے حصہ مقرر کرنا
ترقیم عوامۃ: 33835 ترقیم الشثری: -- 35375
٣٥٣٧٥ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن الزهري ان رسول الله ﷺ غزا بناس من اليهود فاسهم لهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٢٨٢)، والبيهقي ٩/ ٥٣، وبنحوه الترمذي (١٥٥٨)، والضياء (٢٦٢١).
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہود کے چند لوگوں کو جہاد میں شرکت کے لیے لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک حصہ بھی عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35375، ترقيم محمد عوامة 33835)
ترقیم عوامۃ: 33836 ترقیم الشثری: -- 35376
٣٥٣٧٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن جريج عن الزهري ان النبي ﷺ كان يغزو باليهود فيسهم لهم كسهام المسلمين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي.
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہودیوں کو جہاد کے لیے لے جایا کرتے تھے اور ان کے لیے مسلمانوں کے حصوں کی طرح حصہ مقرر فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35376، ترقيم محمد عوامة 33836)
ترقیم عوامۃ: 33837 ترقیم الشثری: -- 35377
٣٥٣٧٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يزيد بن يزيد بن جابر عن الزهري قال: كان النبي ﷺ يغزو باليهود فيسهم لهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الزهري تابعي، أخرجه سعيد بن منصور ١/ (٢٧٩٠)، وأبو داود في المراسيل (٢٨١)، وابن الجوزي في التحقيق (١٨٧٤).
امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہودیوں کو جہاد کے لیے لے جایا کرتے تھے پھر ان کو مال غنیمت میں سے حصہ بھی عطا فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35377، ترقيم محمد عوامة 33837)
ترقیم عوامۃ: 33838 ترقیم الشثری: -- 35378
٣٥٣٧٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا الحسن بن صالح عن الشيباني ان سعد بن مالك غزا (بقوم) (١) من اليهود فرضخ لهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بناس).
(٢) منقطع؛ الشيباني لا يروي عن سعد، أخرجه البيهقي ٩/ ٣٧.
حضرت شیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ یہود کے چند لوگوں کو جہاد کے لیے لے گئے پھر آپ نے ان کو تھوڑا سامال بھی عطا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35378، ترقيم محمد عوامة 33838)
ترقیم عوامۃ: 33839 ترقیم الشثری: -- 35379
٣٥٣٧٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر قال: سالت عامرا عن المسلمين (يغزون باهل الكتاب؟ فقال عامر: ادركت الائمة الفقيه منهم وغير الفقيه) (١) يغزون باهل الذمة فيقسمون لهم ويضعون عنهم (من) (٢) جزيتهم، فذلك لهم نفل حسن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ح، هـ].
(٢) سقط من: [هـ].
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر رحمہ اللہ سے سوال کیا ان مسلمانوں کے بارے میں جو اہل کتاب کو جہاد پر لے جاتے ہیں؟ حضرت عامر رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے فقیہ اور غیر فقیہ ائمہ حضرات کو پایا کہ وہ لوگ بھی ذمیوں کو جہاد پر لے جاتے تھے۔ پھر ان میں بھی مال غنیمت تقسیم فرماتے۔ اور ان سے جزیہ کو ختم فرما دیتے اور یہ ان کے لیے بطور زائد احسان کے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35379، ترقيم محمد عوامة 33839)
ترقیم عوامۃ: 33840 ترقیم الشثری: -- 35380
٣٥٣٨٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: ادركت الائمة -ثم ذكر نحوه.
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے ائمہ کو پایا۔ پھر آپ رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث ذکر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35380، ترقيم محمد عوامة 33840)