🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

101. في الفارس كم يقسم له؟ من قال: ثلاثة أسهم؟
گھوڑا سوار کو کتنا حصہ ملے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33851 ترقیم الشثری: -- 35391
٣٥٣٩١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث بن (سوار) (١) عن الحسن وابن سيرين (قالا) (٢) : كانوا إذا غزوا فاصابوا الغنائم (٣) قسموا للفارس من الغنيمة حين (تقسم) (٤) ثلاثة اسمهم: (سهمين) (٥) لفرسه وسهما له، وللراجل سهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عواد).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (قال).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (ثم).
(٤) في [ب]: (يقسم).
(٥) في [ب]: (سهمان).

حسن اور حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ وہ حضرات جب جہاد میں فتح یاب ہوتے اور مال غنیمت ہاتھ آتا تو تقسیم غنیمت کے وقت گھوڑ سوار کو تین حصے ملتے، دو اس کے گھوڑے کے اور ایک حصہ اس کا، اور پیادہ کو ایک حصہ ملتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35391، ترقيم محمد عوامة 33851)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33852 ترقیم الشثری: -- 35392
٣٥٣٩٢ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي ليلى عن الحكم قال: اسهم رسول الله ﷺ للفارس سهمين وللراجل سهما] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٢) مرسل ضعيف؛ الحكم تابعي، وابن أبي ليلى سيئ الحفظ.

حضرت حکم سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑ سوار دو اور پیادہ کیلئے ایک حصہ مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35392، ترقيم محمد عوامة 33852)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33853 ترقیم الشثری: -- 35393
٣٥٣٩٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا محمد بن عبد الله (الشعيثي) (١) عن خالد بن معدان قال: اسهم رسول الله ﷺ للفرس سهمين وللراجل سهما (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (الشعبي).
(٢) مرسل؛ خالد بن معدان تابعي، أخرجه البيهقي ٩/ ٥٣، وأبو داود في المراسيل (٢٨٦).

حضرت خالد بن معدان رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے کیلئے دو اور پیادہ کیلئے ایک حصہ مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35393، ترقيم محمد عوامة 33853)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33854 ترقیم الشثری: -- 35394
٣٥٣٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا عمرو بن ميمون قال: كتب عمر ابن عبد العزيز إلى اهل الجزيرة اما بعد: فإن السهام كانت على عهد رسول الله ﷺ: سهمين للفرس، وسهما للرجل، فلم اظن ان احدا هم بانتقاص فريضة منها حتى فعل ذلك رجال ممن يقاتل هذه الحصون، فاعيدوا سهمانها على ما كانت عليه على عهد رسول الله ﷺ: سهمين للفرس وسهما للرجل، وكيف (توضع) (١) سهمان الخيل (وهي) (٢) بإذن الله لمسرحهم بالليل (ولمسالحهم) (٣) بالنهار، ولطلب ما يطلبون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يوضع).
(٢) في [أ]: (فهي).
(٣) في [أ]: (ولمسامحهم)، وفي [ب]: (ولمسلحهم).

حضرت عمرو بن میمون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے جزیرہ والوں کو لکھا: اما بعد! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دور مبارکہ میں گھوڑے کیلئے دو اور سوار کیلئے ایک حصہ مقرر تھا، مجھے گمان نہ تھا کہ کوئی شخص اس کے کسی مقررہ حصہ کو کم کرنے کا ارادہ کرے گا، یہاں تک کہ ان لوگوں نے ایسا کیا جو ان قلعوں میں قتال کرتے ہیں۔ پس جو حصے ان کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تھے وہ ان کو لوٹا دو، وہ حصے یہ تھے کہ گھوڑے کیلئے دو اور اس کے سوار کیلئے ایک حصہ مقرر تھا، گھوڑے کے حصہ کو کیسے کم کرتے ہو حالانکہ وہ اللہ کے حکم سے رات میں چرا گاہ میں پھرتے ہیں، اور دن میں سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں، اور اس وجہ سے بھی کہ گھوڑے وہی طلب کرتے ہیں جو مجاہدین طلب کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35394، ترقيم محمد عوامة 33854)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33855 ترقیم الشثری: -- 35395
٣٥٣٩٥ - حدثنا (عيسى) (١) بن يونس عن هشام بن عروة عن يحيى بن عباد اسهم للزبير اربعة اسهم: سهمين لفرسه وسهما لامه وسهما لذي القربى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عباد)، وفي [ط، هـ]: (عدي).
(٢) منقطع؛ يحيى بن عباد لم يدرك ذلك.

حضرت یحییٰ بن عباد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے چار حصے تھے، دو حصے گھوڑے کے، ایک حصہ ان کی والدہ کا اور ایک حصہ قرابت داروں کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35395، ترقيم محمد عوامة 33855)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33856 ترقیم الشثری: -- 35396
٣٥٣٩٦ - حدثنا (محاضر) (١) قال: (ثنا) (٢) مجالد عن عامر قال. لما فتح سعد بن ابي وقاص جلولاء اصاب المسلمون ثلاثين الف الف، فقسم للفارس ثلاثة آلاف مثقال، و (للراجل) (٣) الف مثقال (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (محاصم)، وفي [ب]: (عاصم)، وفي [جـ]: (محاصر)، وفي [هـ]: (محاص).
(٢) في [جـ]: (نا).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (للرجل).
(٤) ضعيف؛ لضعف مجالد.

حضرت عامر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ جب حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے مقام جلولاء کو فتح فرمایا تو غنیمت میں مسلمانوں کو تین کروڑ ہاتھ آئے، انہوں نے گھوڑ سوار کیلئے تین ہزار مثقال اور پیادہ کیلئے ایک ہزار مثقال تقسیم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35396، ترقيم محمد عوامة 33856)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں