مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
129. في الطعام: يكون فيه خمس؟
کیا کھانے میں بھی خمس نکا لا جائے گا؟
ترقیم عوامۃ: 34027 ترقیم الشثری: -- 35578
٣٥٥٧٨ - حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن عامر قال: ليس في الطعام خمس، إنما الخمس في الذهب والفضة.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طعام میں خمس نہیں ہے، خمس تو صرف سونے اور چاندی پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35578]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35578، ترقيم محمد عوامة 34027)
ترقیم عوامۃ: 34028 ترقیم الشثری: -- 35579
٣٥٥٧٩ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: قلت للحسن: إنا نصيب في بلاد العدو العسل والسمن والجبن (افنخمس) (١) ؟ قال: قد كنا (نصيبه) (٢) فناكله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أفيخمس).
(٢) في [أ، ب]: (نصيب).
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ سے عرض کیا کہ ہمیں دشمن کی زمین سے شہد، گھی اور پنیر وغیرہ ملتا ہے تو کیا ہم اس میں بھی خمس نکالیں؟ حضرت حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں بھی یہ سب ملتا تھا ہم تو اس کو کھالیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35579، ترقيم محمد عوامة 34028)