🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

130. من قال: يأكلون من الطعام ولا يحملون، ومن رخص فيه
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کھانے کو کھا لے، اور اس کو اٹھائے مت اور جنہوں نے اس کو اٹھانے میں رخصت دی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34029 ترقیم الشثری: -- 35580
٣٥٥٨٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن زياد بن سعد شيخ من اهل واسط ان ⦗٤٤٠⦘ عبد الله بن عباس لم ير باسا ان ياكل الرجل الطعام في ارض (الشرك) (١) حتى يدخل اهله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مجهول؛ لجهالة زياد بن سعد.

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ کوئی شخص مشرکین کی سر زمین میں موجود کھانے میں سے کھالے، یہاں تک کہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس چلا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35580، ترقيم محمد عوامة 34029)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34030 ترقیم الشثری: -- 35581
٣٥٥٨١ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن الحسن بن ابي الحسن وابي إسحاق انهما (قالا) (١) في القوم يصيبون الغنيمة: ياكلون ولا يحملون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (قال).
حضرت حسن رحمہ اللہ بن ابی الحسن اور حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ ان لوگوں کے متعلق فرماتے ہیں جن کو مال غنیمت حاصل ہو وہ اسے کھا لیں اور اٹھائیں مت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35581، ترقيم محمد عوامة 34030)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34031 ترقیم الشثری: -- 35582
٣٥٥٨٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الافريقي عن خالد بن ابي عمران قال: سالت القاسم وسالما عن الرجل يصيب الطعام في ارض العدو فيصيب منه ويكسب منه الدراهم فقالا: يجعله في طعام ياكله ولا يكسب منه عقدة مال.
حضرت خالد بن ابو عمران فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم رضی اللہ عنہ اور حضرت سالم رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ ایک شخص کو دشمن کی زمین سے کھانا ملے وہ اس کو استعمال کرسکتا ہے اور اس کو دراہم کے بدلے فروخت کرسکتا ہے؟ فرمایا: کھانا تو کھالے، لیکن اس کو مال کے بدلے فروخت نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35582، ترقيم محمد عوامة 34031)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں