🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

168. (الاكتناء) في الحرب
جنگ میں اپنی کنیت بیان کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34265 ترقیم الشثری: -- 35828
٣٥٨٢٨ - حدثنا حسين بن محمد قال: ثنا جرير بن حازم عن محمد بن إسحاق عن داود بن الحصين عن عبد الرحمن بن ابي عقبة عن ابي عقبة وكان مولى من اهل فارس قال: شهدت مع رسول الله ﷺ يوم احد، فضربت رجلا من المشركين فقلت: خذها مني وانا الغلام (الفارسي، فبلغت النبي ﷺ فقال:"هلا قلت خذها مني وانا الغلام) (١) الانصاري" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن أبي عقبة، أخرجه أحمد (٢٢٥١٥)، وأبو داود (٥١٢٣)، وابن ماجه (٢٧٨٤)، والدولابي ١/ ٤٥، وأبو يعلى (٩١٠).

حضرت ابو عقبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اکرم 5 کے ساتھ غزوہ احد میں شریک تھا میں نے ایک مشرک کو یہ کہہ کر تلوار ماری کہ یہ لو میں فارسی غلام ہوں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آپ نے یوں کیوں نہ کہا کہ میری طرف سے یہ وار سہو میں انصاری غلام ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35828]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35828، ترقيم محمد عوامة 34265)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34266 ترقیم الشثری: -- 35829
٣٥٨٢٩ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: ثنا هشام بن سعد قال: حدثني قيس بن (بشر) (١) (التغلبي) (٢) قال: كان ابي جليس ابي الدرداء بدمشق، وكان بدمشق رجل من اصحاب رسول الله ﷺ يقال له: ابن (الحنظلية) (٣) من الانصار، فمر بنا ذات يوم ونحن عند ابي الدرداء، فقال ابو الدرداء: كلمة تنفعنا ولا (تضرك) (٤) ، ⦗٥٠٤⦘ قال: بعث رسول الله ﷺ سرية فقدمت، فاتى رجل منهم فجلس في المجلس الذي (٥) فيه رسول الله ﷺ فقال لرجل إلى جنبه: لو رايتنا حين لقينا العدو وحمل فلان فطعن فقال: خذها وانا الغلام الغفاري، فقال: ما اراه إلا قد (ابطل) (٦) اجره، فقال: ما ارى بذلك باسا، قال: فتنازعوا في ذلك واختلفوا حتى سمع ذلك النبي ﷺ فقال:"سبحان الله، لا باس ان يؤجر (و) (٧) يحمد"، فرايت ابا الدرداء سر بذلك حتى يرتفع حتى ارى انه سيبرك على ركبتيه ويقول: انت سمعته من رسول الله ﷺ؟ فيقول: نعم (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بشير).
(٢) في [ب]: (الثعلبي).
(٣) في [ط، هـ]: (حنظلية).
(٤) في [هـ]: (يضرك).
(٥) في [هـ]: زيادة (يجلس).
(٦) في [ط، هـ]: (بطل).
(٧) في [أ، ط، هـ]: (أو).
(٨) حسن؛ هشام بن سعد صدوق، أخرجه أحمد ٤/ ١٧٩ (١٧٦٥٩)، وأبو داود (٤٠٨٩)، والحاكم ٢/ ١٠١، وابن أبي عاصم في الجهاد (٢٤٤)، وابن المبارك في الزهد (٥٨٣)، والبيهقي في الشعب (٦٢٠٤)، والطبراني (٥٦١٦)، وابن عساكر ١٠/ ٢٥٠، والمزي ٤/ ١٤٢.

حضرت قیس بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے والد دمشق میں حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھا کرتے تھے، دمشق میں ایک ابن الحنظلیہ نامی انصاری صحابی تھے، ایک دن جب میں حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس تھا تو وہ ہمارے پاس سے گزرے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کوئی بات سنائیے جو ہمیں تو فائدہ دے لیکن آپ کو نقصان نہ دے انہوں نے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سریہ جہاد کیلئے بھیجا جب وہ واپس آیا تو ان میں سے ایک شخص رسول اکرم 5 کی مجلس میں آ کر بیٹھ گیا اور کچھ دیر بعد اپنے ساتھ والے شخص سے کہا: اگر آپ وہ منظر دیکھ لیتے جب ہماری دشمن سے ملاقات ہوئی فلاں شخص نے یہ کہہ کر دشمن کو نیزہ مارا کہ یہ لو میں غفاری غلام ہوں، دوسرے شخص نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس نے اپنا اجر ضائع کردیا ہے، اور پہلے والے شخص نے کہا کہ میرے خیال میں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، ان کا اس معاملہ میں تنازعہ ہوگیا اور اختلاف ہوگیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک بھی بات پہنچ گئی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سبحان اللہ (بطور تعجب) کوئی حرج نہیں ہے کہ ان کو اجر دیا جائے گا اور اس کی تعریف کی جائے گی راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ اس کو سن کر بہت خوش ہوئے یہاں تک کہ آپ اوپر اٹھے اور قریب تھا کہ اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے اور دریافت کیا کہ کیا آپ رضی اللہ عنہ نے خود رسول اکرم 5 سے یہ سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں میں نے خود سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35829]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35829، ترقيم محمد عوامة 34266)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34267 ترقیم الشثری: -- 35830
٣٥٨٣٠ - حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن مالك بن الحارث او غيره قال: كنت لا تشاء ان تسمع يوم القادسية [انا الغلام النخعي، إلا سمعته.
حضرت مالک بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم قادسیہ کے دن سننا نہیں چاہتے تھے کہ میں نخعی غلام (جوان) ہوں مگر تم نے یہ سن لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35830، ترقيم محمد عوامة 34267)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34268 ترقیم الشثری: -- 35831
٣٥٨٣١ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: كان عمرو بن معدي كرب يمر علينا يوم القادسية] (١) ونحن صفوف (فيقول) (٢) : يا معشر العرب، كونوا اسدا (اشداء) (٣) اغنى شانه، فإنما ⦗٥٠٥⦘ الفارسي تيس بعد ان يلقي نيزكه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط أما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (فنقول).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (أسدا).
(٤) انظر: الخبر في: المعجم الكبير للطبراني ١٧/ (٩٨)، وتاريخ دمشق ٤٦/ ٤٧٨ و ٤٨٢، ومجمع الزوائد ٥/ ٣٣٢، والأغاني ١٥/ ٢٠٧، ومعاهدة التنصيص ٢/ ٢٤٣.

حضرت قیس بن ابو حازم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ کے دن ہم لوگ صفوں میں تھے ہمارے پاس سے حضرت عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ گزرے اور فرمایا: اے عرب کے جوانو! سخت جان شیر بن جاؤ، بیشک شیر تو وہ ہوتا ہے جو غنی کر دے، اور فارسی لوگ بکری کی طرح ہیں بعد اس کے کہ ان کو چھوٹا نیزہ مارا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35831]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35831، ترقيم محمد عوامة 34268)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34269 ترقیم الشثری: -- 35832
٣٥٨٣٢ - حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن البراء ان النبي ﷺ قال: يوم حنين:"انا النبي لا كذب … انا بن عبد المطلب" (١)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ شريك صدوق، صرح أبو إسحاق بالتحديث عند الشيخين، أخرجه البخاري (٢٩٣٥)، ومسلم (١٧٧٦).
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم 5 نے غزوہ حنین کے دن فرمایا: میں نبی ہوں اس میں کوئی جھوٹ نہیں اور میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35832]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35832، ترقيم محمد عوامة 34269)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں