مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
185. في القوم يحاصرون القوم فيطلبون الأمان، فيقول القوم: نعم، ويأبي عليهم بعضهم
لشکر کسی قوم کا محاصرہ کر لے پھر وہ لوگ امن طلب کریں اور وہ لشکر امن دینے پر رضا مند بھی ہو جائیں لیکن کچھ لوگ امن لینے سے انکار کر دیں
ترقیم عوامۃ: 34347 ترقیم الشثری: -- 35910
٣٥٩١٠ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني رجاء بن ابي سلمة قال: حدثني مغيرة بن حبيب ختن مالك بن دينار قال: (سالت) (١) ابن عبد الله، قلت: ندخل ارض الشرك فنحاصر الحصن فيقاتلوننا قتالا شديدا فيسالوننا الامان ويابى ذلك الامير فما (ترى) (٢) في قتالهم؟ فقال: ليس إليكم ذاك إلى (الامير) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (سمعت).
(٢) في [ط، هـ]: (نرى).
(٣) في [س]: (الإمام).
حضرت ابن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ ہم لوگ کافروں کے ملک میں جا کر ان کے قلعہ کا محاصرہ کریں پھر وہ لوگ ہمارے ساتھ سخت مزاحمت کریں اور بعد میں ہم سے امن طلب کریں اور ان کا امیر انکار کر دے تو ان کے ساتھ لڑنے کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ فرمایا یہ تم پر نہیں ہے یہ ان کے امیر کا معاملہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35910]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35910، ترقيم محمد عوامة 34347)
ترقیم عوامۃ: 34348 ترقیم الشثری: -- 35911
٣٥٩١١ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: سمعت عمرو بن ابي قيس يذكر عن ⦗٥٢٧⦘ مطرف قال: (سالنا) (١) الحكم، قلت: الملك من ملوك خراسان يصالح من السبي على رؤوس معلومة؟ قال: ما كان من صلح فلا باس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سألت).
حضرت مطرف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہ خراسان کے بادشاہوں میں ایک بادشاہ قیدی سے معلومات کی بنیاد پر صلح کرتا ہے؟ فرمایا: صلح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35911، ترقيم محمد عوامة 34348)