🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. حكايات
حکایات
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35009 ترقیم الشثری: -- 36579
٣٦٥٧٩ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن الزهري قال: كنت إذا لقيت عبيد الله فكانما افجر به بحرا.
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب میری حضرت عبید اللہ سے ملاقات ہوتی تو گویا میں ان کے ذریعہ سمندر کو جاری کر رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36579]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36579، ترقيم محمد عوامة 35009)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35010 ترقیم الشثری: -- 36580
٣٦٥٨٠ - حدثنا ابو داود عن شعبة عن (عبد الملك) (١) بن ميسرة قال: لم يلق الضحاك ابن عباس إنما لقي سعيد بن جبير بالري فاخذ عنه التفسير

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط]: (عبد اللَّه)، انظر: الثقات ٦/ ٤٨٠.
حضرت عبدا لملک بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک کی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات نہیں ہوئی، حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کی ان سے مقام ری میں ملاقات ہوئی اور ان سے تفسیر سیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36580]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36580، ترقيم محمد عوامة 35010)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35011 ترقیم الشثری: -- 36581
٣٦٥٨١ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن الحسن بن محمد ان فاطمة دفنت ليلا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لم يدرك وفاة فاطمة ﵂.
حضرت حسن بن محمد فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ کو رات کے وقت دفن کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36581، ترقيم محمد عوامة 35011)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35012 ترقیم الشثری: -- 36582
٣٦٥٨٢ - حدثنا شبابة بن سوار حدثنا سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال عن عبد الله بن مغفل قال: مر عبد الله بن سلام في ارض إلى جنبه، فقال: إن (هذه) (١) راس اربعين سنة تكون عندها صلح، قال: (فكانت) (٢) جماعة معاوية عند راس الاربعين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هذا).
(٢) في [ط، هـ]: (فكان).
(٣) صحيح؛ أخرجه نعيم في الفتن (١٩٧٠).

حضرت عبد اللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام ایک زمین سے گزرے جو ان کے پہلو میں تھی اور فرمایا: یہاں چالیس سال کے سرے پر صلح ہوگی، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی جماعت چالیس ہجری کے شروع میں تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36582، ترقيم محمد عوامة 35012)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35013 ترقیم الشثری: -- 36583
٣٦٥٨٣ - حدثنا ابو داود عن شعبة قال: اخبرني مشاش قال: سالت الضحاك: رايت ابن عباس؟ قال: لا.
حضرت مشاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک سے دریافت کیا کہ آپ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی ہے؟ فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36583، ترقيم محمد عوامة 35013)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35014 ترقیم الشثری: -- 36584
٣٦٥٨٤ - حدثنا إسماعيل ابن علية عن منصور بن عبد الرحمن عن الشعبي قال: مات ابو بكر وعمر وعلي ولم يجمعوا القرآن (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يدرك أبا بكر وعمر.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر، حضرت عمر رضی اللہ عنہ ما اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا لیکن وہ قرآن جمع نہ کرسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36584، ترقيم محمد عوامة 35014)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35015 ترقیم الشثری: -- 36585
٣٦٥٨٥ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: لما توفي سعيد بن (ابي) (١) الحسن وجد عليه الحسن، وجدا شديدا، فكلم في ذلك فقال: ما سمعت الله عاب على يعقوب الحزن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
یونس سے مروی ہے کہ حضرت سعید بن ابو الحسن کا جب انتقال ہوا، حضرت حسن رحمہ اللہ بہت سخت غمگین اور پریشان ہوئے، ان سے اس کے بارے میں کہا گیا تو آپ نے فرمایا: میں نے نہیں سنا کہ اللہ نے حضرت یعقوب کی پریشانی اور غم کو جو حضرت یوسف کی جدائی پر لاحق ہوئی تھی اس کی عیب بیان فرمایا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36585، ترقيم محمد عوامة 35015)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36586
٣٦٥٨٦ - وقال الحسن: لما توفي عتبة بن مسعود وجد عليه ابن مسعود، فلما كلم في ذلك قال: اما والله إذا قضى ما قضى ما احب اني دعوته فاجابني (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لا يروي عن ابن مسعود.
حضرت حسن نے فرمایا: جب حضرت عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بہت غمگین ہوئے، جب ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو فرمایا: خدا کی قسم اللہ تعالیٰ نے جب فیصلہ فرما دیا جو فیصلہ فرمایا تو میں اس بات کو نہیں پسند کرتا کہ میں اس کے بارے میں دعا کروں اور میری دعا قبول کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36586، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35016 ترقیم الشثری: -- 36587
٣٦٥٨٧ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق قال: حدثت ان قيس بن سعد بن عبادة خدم النبي ﷺ (سنتين) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، هـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة شيخ أبي إسحاق.

حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد بن عبادہ نے دو سال حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36587، ترقيم محمد عوامة 35016)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35017 ترقیم الشثری: -- 36588
٣٦٥٨٨ - حدثنا (عبيد الله) (١) قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن رجل حدثه ان ابا بكر طاف بعبد الله بن الزبير (في خزمة) (٢) وكان اول مولود ولد في الإسلام (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (مجزقة).
(٣) مجهول؛ لجهالة شيخ أبي إسحاق.

حضرت ابواسحاق سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو کپڑے میں لپیٹ کر طواف کیا، یہ پہلے بچے تھے جو اسلام پر پیدا ہوئے تھے، (مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36588، ترقيم محمد عوامة 35017)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں