🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. حكايات
حکایات
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35018 ترقیم الشثری: -- 36589
٣٦٥٨٩ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا همام قال: دخل ابو داود الاعمى على قتادة، فلما خرج قالوا له: هذا يروي عن ثمانية عشر بدريا، (قال: هذا كان) (١) سائلا قبل الجارف لا يعرض لشيء (من هذا) (٢) ، فوالله ما حدثنا (الحسن) (٣) وسعيد ابن المسيب عن بدري مشافهة إلا سعيد عن (سعد) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال: كان هذا).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [ب، هـ].
(٤) في [أ، هـ]: (سعيد).

حضرت ہمام فرماتے ہیں کہ حضرت ابوداؤد جو نابینا تھے حضرت قتادۃ کے پاس گئے، جب وہ ان کے پاس سے نکلے تو لوگوں نے حضرت قتادہ سے فرمایا: یہ شخص اٹھارہ بدری صحابہ رضی اللہ عنہ م سے روایت کرتا ہے، حضرت قتادہ نے فرمایا: یہ تباہی پھیلا دینے والے طاعون سے پہلے سوال کرنے والا تھا۔ یہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا خدا کی قسم حضرت حسن اور حضرت سعید بن مسیب نے بالمشافہہ کسی بدری صحابی سے روایت نہیں کی، سوائے حضرت سعید کے جو حضرت سعد سے روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36589، ترقيم محمد عوامة 35018)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35019 ترقیم الشثری: -- 36590
٣٦٥٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: قلت لابي عبيدة: اكان عبد الله مع النبي ﷺ ليلة الجن؟ قال: لا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو عبيدة بن عبد اللَّه لم يدرك ذلك.
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ سے پوچھا: کیا لیلۃ الجن میں حضرت عبد اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے؟ فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36590، ترقيم محمد عوامة 35019)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35020 ترقیم الشثری: -- 36591
٣٦٥٩١ - حدثنا يعلى بن عبيد عن الاعمش عن إبراهيم قال: ذكر ذلك (١) ⦗١٣٢⦘ لعلقمة وقال: وددت ان (صاحبنا) (٢) كان (معه) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: الخبر السابق.
(٢) في [أ، هـ]: (صحابيًا)، والمراد: (ابن مسعود).
(٣) في [ط، هـ]: (نعم).

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ سے اس کا ذکر کیا گیا تو فرمایا: میری خواہش ہے کہ ہمارے ساتھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36591، ترقيم محمد عوامة 35020)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35021 ترقیم الشثری: -- 36592
٣٦٥٩٢ - حدثنا حسين بن علي عن فضيل عن هشام قال: قلت: كم ادرك الحسن من اصحاب النبي ﷺ؟ قال: ثلاثين ومائة، قال: قلت: كم ادرك ابن سيرين؟ قال: ثلاثين.
حضرت ہشام سے مروی ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ حسن رحمہ اللہ نے کتنے صحابہ سے ملاقات کی؟ فرمایا ایک سو تیس صحابہ سے، میں نے پوچھا کہ حضرت ابن سیرین نے کتنے صحابہ سے ملاقات کی ہے؟ فرمایا تیس سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36592، ترقيم محمد عوامة 35021)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35022 ترقیم الشثری: -- 36593
٣٦٥٩٣ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن عامر قال: حدثني عبد الرحمن بن ابزى قال: صليت مع عمر على زينب، وكانت اول نساء النبي ﷺ ماتت بعد النبي ﷺ (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا جنازہ پڑھا ازواج مطہرات میں سے یہ پہلی خاتون تھیں جن کا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد انتقال ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36593، ترقيم محمد عوامة 35022)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35023 ترقیم الشثری: -- 36594
٣٦٥٩٤ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه قال: توفيت خديجة قبل ان يخرج النبي ﷺ إلى المدينة بسنتين او قريبا من ذلك، ثم نكح عائشة وهي بنت ست سنين، (وبنى بها) (١) وهي بنت تسع (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (ثم نكح عائشة).
(٢) مرسل؛ عروة تابعي.

حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت مدینہ سے دو سال یا اس کے قریب قبل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے آپ کا نکاح ہوا اس وقت وہ چھ برس کی تھیں اور نو برس کی عمر میں رخصت ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36594، ترقيم محمد عوامة 35023)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35024 ترقیم الشثری: -- 36595
٣٦٥٩٥ - حدثنا يحيى بن آدم عن شريك قال: سمعت ابا إسحاق يقول: ولدت لسنتين من إمرة عثمان.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان کی خلافت کے دوسرے سال میں میں پیدا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36595]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36595، ترقيم محمد عوامة 35024)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36596
٣٦٥٩٦ - قال شريك: ودفناه ايام الخوارج.
حضرت شریک فرماتے ہیں کہ ہم نے ان کو خوارج کے دنوں میں دفن کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36596، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35025 ترقیم الشثری: -- 36597
٣٦٥٩٧ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي حدثنا (حبان) (١) عن مجالد عن الشعبي قال: كتب ابو موسى إلى عمر انه ياتينا كتب ما نعرف تاريخها فارخ، فاستشار اصحاب النبي ﷺ فقال بعضهم: ارخ لمبعث رسول الله ﷺ وقال ⦗١٣٣⦘ بعضهم: ارخ لموت رسول الله ﷺ، فقال عمر: (اؤرخ) (٢) لمهاجر رسول الله ﷺ، فإن مهاجر رسول الله ﷺ فرق بين الحق والباطل (فارخ) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (حيان).
(٢) في [هـ]: (أرخ).
(٣) ضعيف؛ لحال مجالد وحبان، والخبر أخرجه خليفة بن خياط في التاريخ (ص ٥١)، والقزويني في التدوين ٢/ ١٤٢.

حضرت شعبی سے مروی ہے کہ حضرت ابو موسیٰ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ ہمارے پاس مکتوبات آتے ہیں ہمیں ان کی تاریخ کا علم نہیں ہوتا لہذا آپ ہمارے لیے تاریخ کا تعین کریں، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے مشورہ فرمایا، بعض صحابہ نے رائے دی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے تاریخ مقرر کی جائے، اور دیگر بعض صحابہ کی رائے تھی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے تاریخ مقرر کی جائے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے تاریخ مقرر کروں گا کیوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والی ہے، پس انہوں نے ہجرت سے تاریخ مقرر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36597، ترقيم محمد عوامة 35025)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں