سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
43. بَابُ ذِكْرِ نَسْخِ التَّطْبِيقِ وَالْأَمْرِ بِالْأَخْذِ بِالرُّكَبِ
باب: تطبیق اور گھٹنوں کو پکڑنے کا حکم منسوخ ہے
ترقیم العلمیہ : 1265 ترقیم الرسالہ : -- 1281
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ ، يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلاةَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ رَكَعَ وَطَبَّقَ وَجَعَلَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ" . فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا، فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي، كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا، ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا" وَجَعَلَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، يَعْنِي فِي الرُّكُوعِ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھنے کی تعلیم دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رفع یدین کیا اور پھر آپ رکوع میں چلے گئے اور دونوں ہاتھوں کو ملا لیا اور دونوں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔ (راوی کہتے ہیں) اس روایت کا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: میرے بھائی (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) نے ٹھیک کہا ہے، ہم پہلے ایسا ہی کرتے تھے، لیکن پھر ہمیں اس طرح کرنے کا حکم دیا گیا، پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے اوپر رکھے (اس سے مراد یہ ہے: رکوع میں ایسا کرنے کا حکم دیا گیا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1281]
ترقیم العلمیہ: 1265
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 219، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 595، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 820، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1030، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 623، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 747، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2572، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1281، 1282، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4054، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1608، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 2555»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح ثابت، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (5 / 45)»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح ثابت، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (5 / 45)»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 1266 ترقیم الرسالہ : -- 1282
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، بِهَذَا، وَقَالَ:" فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، فَلَمَّا رَكَعَ طَبَّقَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ"، فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا، فَقَالَ: صَدَقَ أَخِي، كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا، ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا،" وَوَضَعَ الْكَفَّيْنِ عَلَى الرُّكْبَتَيْنِ". هَذَا إِسْنَادٌ ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے تکبیر کہی، دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، پھر جب وہ رکوع میں گئے، تو دونوں ہاتھ جوڑ کر دونوں گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پتہ چلا، تو انہوں نے فرمایا: میرے بھائی نے ٹھیک کہا ہے، ہم پہلے اسی طرح کیا کرتے تھے، لیکن پھر ہمیں یہ حکم دیا گیا کہ ہم دونوں ہتھیلیاں دونوں گھٹنوں پر رکھ لیا کریں۔ یہ سند ثابت ہے اور صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1282]
ترقیم العلمیہ: 1266
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 219، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 595، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 820، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1030، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 623، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 747، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2572، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1281، 1282، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4054، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1608، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 2555»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح ثابت، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (5 / 45)»
«قال الدارقطني: إسناد صحيح ثابت، فتح الباري شرح صحيح البخاري لابن رجب: (5 / 45)»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 1267 ترقیم الرسالہ : -- 1283
حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِهَمَذَانَ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَكَعَ فَرَّجَ أَصَابِعَهُ، وَإِذَا سَجَدَ ضَمَّ أَصَابِعَهُ الْخَمْسَ" . قَالَ دَعْلَجُ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خُزَيْمَةَ ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثُمَّ لَقِيتُ مُوسَى فَحَدَّثَنِي بِهِ.
علقمہ بن وائل اپنے والد (سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع میں جاتے تھے، تو اپنی انگلیاں کشادہ رکھتے تھے اور جب سجدے میں جاتے تھے، تو پانچوں انگلیاں ملا لیتے تھے۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1283]
ترقیم العلمیہ: 1267
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 401، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 457، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1805، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 878، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 723، 725، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 248، 249، 292، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1277، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 810، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1267، 1268، 1269، 1270، 1271، 1283،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 909، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19143»
الحكم على الحديث: صحيح