🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

47. جَلْسَةُ الِاسْتِرَاحَةِ
باب: جلسۂ استراحت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1293 ترقیم الرسالہ : -- 1309
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، قَالَ: جَاءَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ مَسْجِدَنَا، فَقَالَ: وَاللَّهِ لأُصَلِّي وَمَا أُرِيدُ الصَّلاةَ، وَلَكِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، قَالَ:" فَقَعَدَ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الأَخِيرَةِ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ ثَابِتٌ وَكَذَلِكَ مَا بَعْدَهُ.
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسلیمان مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں تشریف لائے، انہوں نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں نماز پڑھ کر دکھاتا ہوں، میرا اس وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ نہیں ہے، لیکن میں یہ چاہتا ہوں کہ میں تمہیں یہ کر کے دکھاؤں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ پہلی رکعت میں دوسرا سجدہ کرنے کے بعد اٹھے، تو پہلے بیٹھ گئے (اس کے بعد کھڑے ہوئے)۔ اس کی سند صحیح ہے اور ثابت ہے، اسی طرح بعد والی روایت کا بھی یہی حکم ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1309]
ترقیم العلمیہ: 1293
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 677، 802، 824، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 687، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1935، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1150، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 842، 843، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2665، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1309، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 15839»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح ثابت وكذلك ما بعده، سنن الدارقطني: (2 / 151) برقم: (1309)»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1294 ترقیم الرسالہ : -- 1310
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ اللَّيْثِيِّ ، قَالَ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَكَانَ إِذَا كَانَ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى أَوِ الثَّالِثَةِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّى يَسْتَوِي قَاعِدًا" . هَذَا صَحِيحٌ.
سیدنا مالک بن حویرث لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے، جب آپ پہلی اور تیسری رکعت میں تھے، تو آپ اس وقت تک نہیں اٹھے جب تک پہلے سیدھے نہیں ہو گئے۔ اس روایت کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1310]
ترقیم العلمیہ: 1294
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 823، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 686، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1934، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1151، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 742، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 844، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 287، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2802، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1310، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 7310، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 6070»

الحكم على الحديث: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں