🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

64. بَابُ الْبِنَاءِ عَلَى التَّحَرِّي وَالسَّجْدَةِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ وَالتَّشَهُّدِ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا
باب: اندازے کی بنیاد پر (نماز جاری رکھنا) اور سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کرنا اس سے پہلے یا اس کے بعد تشہد پڑھنا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1400 ترقیم الرسالہ : -- 1417
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا النُّفَيْلِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كُنْتَ فِي صَلاةٍ فَشَكَكْتَ فِي ثَلاثٍ أَوْ أَرْبَعٍ، وَأَكْثَرُ ظَنِّكَ عَلَى أَرْبَعٍ تَشَهَّدْتَ، ثُمَّ سَجَدْتَ سَجْدَتَيْنِ وَأَنْتَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ تُسَلِّمَ، ثُمَّ تَشَهَّدْتَ أَيْضًا ثُمَّ تُسَلِّمُ" . قَالَ أَبُو دَاوُدَ: رَوَاهُ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ خُصَيْفٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ. وَوَافَقَ عَبْدَ الْوَاحِدِ سُفْيَانُ وَشَرِيكٌ وَإِسْرَائِيلُ، وَاخْتَلَفُوا فِي مَتْنِهِ.
ابوعبیدہ بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب تم نماز کی حالت میں ہو اور تمہیں تین یا چار رکعت ہونے کے بارے میں شک ہو اور تمہارا زیادہ گمان یہ ہو کہ چار پڑھی ہیں، تو تم تشہد پڑھنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کر لو، یہ اس وقت کرو، جب تم بیٹھے ہوئے ہو اور سلام پھیرنے سے پہلے کرو، پھر اس کے بعد دوبارہ تشہد پڑھو اور پھر سلام پھیرو۔ بعض دیگر راویوں نے اسے نقل کیا ہے، لیکن انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے، بعض دیگر راویوں نے اسے نقل کرتے ہوئے اس کے متن میں کچھ اختلاف نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1417]
ترقیم العلمیہ: 1400
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائی فى ((الكبریٰ)) برقم: 608، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1028، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3891، 3925، 3972، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1417، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4156»
«قال الدارقطني: قال أبو داود ورواه عبد الواحد بن زياد عن خصيف ولم يرفعه ووافق عبد الواحد سفيان وشريك وإسرائيل واختلفوا في متنه، سنن الدارقطني: (2 / 214) برقم: (1417)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں