🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

67. بَابُ مَنْ أَحْدَثَ قَبْلَ التَّسْلِيمِ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ أَوْ أَحْدَثَ قَبْلَ تَسْلِيمِ الْإِمَامِ فَقَدْ تَمَّتْ صَلَاتُهُ
باب: جو شخص نماز کے آخر میں سلام پھیرنے سے پہلے بےوضو ہوجائے یا امام کے سلام پھیرنے سے پہلے بےوضو ہوجائے اس کی نماز مکمل ہوگی۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1405 ترقیم الرسالہ : -- 1422
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، ثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ الأَفْرِيقِيُّ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا جَلَسَ الإِمَامُ فِي آخِرِ رَكْعَةٍ ثُمَّ أَحْدَثَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ الإِمَامُ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاتُهُ" . عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ ضَعِيفٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جب امام آخری رکعت پڑھنے کے بعد تشہد میں بیٹھا ہوا ہو اور اس کی اقتداء میں امام کے سلام پھیرنے سے پہلے کسی کا وضو ٹوٹ جائے، تو اس شخص کی نماز مکمل شمار ہو گی۔ اس روایت کا راوی عبدالرحمن بن زیاد ضعیف ہے، اس کو مستند تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1422]
ترقیم العلمیہ: 1405
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 617، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 408، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2867، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1422، 1423، 1424، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 2366»
«قال الدارقطني: عبد الرحمن بن زياد الإفريقي ضعيف لا يحتج به الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1422۔»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1406 ترقیم الرسالہ : -- 1423
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثنا زُهَيْرٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ ، وَبَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا قَضَى الإِمَامُ الصَّلاةَ وَقَعَدَ فَأَحْدَثَ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاتُهُ وَمَنْ كَانَ خَلْفَهُ مِمَّنْ أَتَمَّ الصَّلاةَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جب امام نماز مکمل کر لے اور وہ بیٹھا ہوا ہو، اسی دوران سلام پھیرنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ جائے، تو اس کی نماز مکمل ہو گی اور جو شخص اس کی اقتداء میں ہو، اس کی نماز پوری ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1423]
ترقیم العلمیہ: 1406
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 617، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 408، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2867، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1422، 1423، 1424، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 2366»
«عبد الرحمن بن زياد ضعيف لا يحتج به، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 62)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1407 ترقیم الرسالہ : -- 1424
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، ثنا يُوسُفُ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَحْدَثَ الإِمَامُ بَعْدَمَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ آخِرِ سَجْدَةٍ وَاسْتَوَى جَالِسًا تَمَّتْ صَلاتُهُ وَصَلاةُ مَنْ خَلْفَهُ مِمَّنِ ائْتَمَّ بِهِ مِمَّنْ أَدْرَكَ أَوَّلَ الصَّلاةِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب آخری سجدے سے سر اٹھانے اور سیدھے بیٹھ جانے کے بعد امام کا وضو ٹوٹ جائے، تو اس کی نماز مکمل شمار ہو گی، اور اس شخص کی بھی نماز مکمل شمار ہو گی، جو اس کی اقتداء میں نماز کے آغاز سے شریک ہوا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1424]
ترقیم العلمیہ: 1407
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 617، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 408، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2867، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1422، 1423، 1424، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 2366»
«عبد الرحمن بن زياد ضعيف لا يحتج به، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 62)»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں