الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. بَابُ الْجَعَالَةِ
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3011 ترقیم الرسالہ : -- 3044
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَلْعُونٌ مَنْ فَرَّقَ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا مُبْهَمٌ وَهَذَا عِنْدَنَا فِي السَّبْيِ وَالْوَلَدِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”علیحدگی کرنے والا شخص ملعون ہے۔“ ابوبکر نامی راوی بیان کرتے ہیں: یہ الفاظ مبہم ہیں، ہمارے نزدیک اس سے مراد یہ ہے کہ کسی قیدی اور اس کی اولاد کے درمیان علیحدگی کروائی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3044]
ترقیم العلمیہ: 3011
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2346، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18389، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3044»
ترقیم العلمیہ : 3012 ترقیم الرسالہ : -- 3045
ثنا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الزُّجَاجِ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَ الأَخِ وَأَخِيهِ، وَالْوَالِدِ وَوَلَدِهِ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ (غلاموں یا کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) بھائیوں یا ماں باپ اور اولاد کے درمیان تفریق ڈال دی جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3045]
ترقیم العلمیہ: 3012
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2250، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2658، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18390، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3045، 3046، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 7250، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3140، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23262، 23269، 33857، 34507»
ترقیم العلمیہ : 3013 ترقیم الرسالہ : -- 3046
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ ، عَنْ طَلِيقِ بْنِ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ،" لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَالِدَةِ وَوَلَدِهَا، وَبَيْنَ الأَخِ وَأَخِيهِ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص پر لعنت کی ہے، جو (غلاموں اور کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) ماں اور اس کی اولاد یا بھائیوں کے درمیان تفریق ڈال دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3046]
ترقیم العلمیہ: 3013
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2250، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2658، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18390، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3045، 3046، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 7250، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 3140، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23262، 23269، 33857، 34507»
ترقیم العلمیہ : 3014 ترقیم الرسالہ : -- 3047
ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ خَلَفٍ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْحُبُلِيُّ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ الْوَالِدَةِ وَوَلَدِهَا، فَرَّقَ اللَّهُ تَعَالَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص (غلاموں اور کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) ماں اور اس کی اولاد کے درمیان علیحدگی ڈال دے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص اور اس کے دوستوں کے درمیان علیحدگی رکھے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3047]
ترقیم العلمیہ: 3014
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2347، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1283، 1566، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2522، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18377، 18378، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3047، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23982، 23996، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 4080»
ترقیم العلمیہ : 3015 ترقیم الرسالہ : -- 3048
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَخْتَرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا الْوَاقِدِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْبَلَوِيِّ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ سُلَيْمٍ الْعُذْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ السَّبْيِ بَيْنَ الْوَالِدِ وَالْوَلَدِ، قَالَ: مَنْ فَرَّقَ بَيْنَهُمْ، فَرَّقَ اللَّهُ تَعَالَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ الأَحِبَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حریث بن سلیم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو قیدیوں میں والد اور اولاد کے درمیان تفریق کر دیتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ان کے درمیان تفریق ڈال دے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص اور اس کے دوستوں کے درمیان تفریق رکھے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3048]
ترقیم العلمیہ: 3015
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3048، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال ابن حجر: وروى ابن منده بإسناد فيه الواقدي، الإصابة في تمييز الصحابة: (4 / 451)»
«قال ابن حجر: وروى ابن منده بإسناد فيه الواقدي، الإصابة في تمييز الصحابة: (4 / 451)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3016 ترقیم الرسالہ : -- 3049
ثنا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَلِيٍّ الْخَوَّاصُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَسَّانَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَكْحُولا ، يَقُولُ: نَا نَافِعُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُفَرَّقَ بَيْنَ الأُمِّ وَوَلَدِهَا، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِلَى مَتَى؟، قَالَ: حَتَّى يَبْلُغَ الْغُلامُ وَتَحِيضَ الْجَارِيَةُ" ، عَبْدُ اللَّهِ هَذَا هُوَ الْوَاقِعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، رَمَاهُ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ بِالْكَذِبِ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَعِيدٍ غَيْرُهُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ (غلاموں یا کنیزوں کو فروخت کرتے ہوئے) ماں اور اس کی اولاد کے درمیان علیحدگی ڈال دی جائے، عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! یہ حکم کب تک ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک لڑکا بالغ نہیں ہو جاتا اور لڑکی کو حیض نہیں آتا۔“ عبداللہ نامی راوی، واقعی، ہیں اور یہ ضعیف ہیں، علی بن مدینی نے ان پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا ہے، سعید بن عبدالعزیز کے حوالے سے ان کے علاوہ کسی دوسرے نے روایات نقل نہیں کی ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3049]
ترقیم العلمیہ: 3016
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2348، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18394، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3049»
«قال الدارقطني: عبد الله بن عمرو هذا هو الواقعي وهو ضعيف الحديث رماه علي بن المديني بالكذب ولم يروه عن سعيد غيره۔ سنن الدارقطني: (4 / 33) برقم: (3049)»
«قال الدارقطني: عبد الله بن عمرو هذا هو الواقعي وهو ضعيف الحديث رماه علي بن المديني بالكذب ولم يروه عن سعيد غيره۔ سنن الدارقطني: (4 / 33) برقم: (3049)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3017 ترقیم الرسالہ : -- 3050
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حَمَّادٌ . ح وَنا مُحَمَّدٌ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا مُوسَى ، نَا أَبَانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، وَقَالَ أَبَانُ : أَنَّ عَامِرَ الشَّعْبِيَّ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَجَدَ دَابَّةً قَدْ عَجَزَ عَنْهَا أَهْلُهَا أَنْ يَعْلِفُوهَا فَسَيَّبُوهَا فَأَخَذَهَا الرَّجُلُ فَأَحْيَاهَا فَهِيَ لَهُ" ، وَقَالَ فِي حَدِيثِ أَبَانَ: قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: فَقُلْتُ: عَمَّنْ هَذَا؟، قَالَ: عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذَا حَدِيثُ حَمَّادٍ وَهُوَ أَبْيَنُ وَأَتَمُّ.
ابان بیان کرتے ہیں: عامر شعبی نے انہیں یہ حدیث سنائی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی ایسے جانور کو پائے، جس کے مالکان اسے چارا نہ کھلا سکتے ہوں اور وہ اس جانور کو چرنے کے لیے کھلا چھوڑ دیں، پھر وہ شخص اس جانور کو لے اور اسے زندگی دے (یعنی خوراک فراہم کرے)، تو وہ اسی کی ملکیت ہو گا۔“ ابان کی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: عبیداللہ فرماتے ہیں: میں نے دریافت کیا: انہوں نے کس کے حوالے سے یہ حدیث سنائی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: کئی صحابہ کے حوالے سے (یہ حدیث سنائی ہے)، حماد کی نقل کردہ یہ روایت زیادہ واضح اور مکمل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3050]
ترقیم العلمیہ: 3017
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3524، 3525، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12238، 12239، 12240، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3050، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14919، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22830، 34365»
ترقیم العلمیہ : 3018 ترقیم الرسالہ : -- 3051
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ بَيْعِ الْمَغَانِمِ حَتَّى تُقْسَمَ، وَعَنِ الْحَبَالَى أَنْ يُوطَأْنَ حَتَّى يَضَعْنَ مَا فِي بُطُونِهِنَّ، وَقَالَ: أَتَسْقِي زَرْعَ غَيْرِكَ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ، وَعَنْ لَحْمِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح خیبر کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا تھا کہ مال غنیمت کی تقسیم سے پہلے اسے فروخت کیا جائے، (یا قید ہونے والی) حاملہ عورتوں کے بچوں کو جنم دینے سے پہلے اس کے ساتھ صحبت نہ کی جائے، آپ نے فرمایا: ”کیا تم دوسرے کے کھیت کو سیراب کرو گے؟“ (اس موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے) پالتو گدھوں کا گوشت اور درندوں کا گوشت بھی کھانے سے منع کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3051]
ترقیم العلمیہ: 3018
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1934، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5280،والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2285، 2286، 2349، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3803، 3805، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2025، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3234، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3051، 3640، 4782، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2227»
ترقیم العلمیہ : 3019 ترقیم الرسالہ : -- 3052
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَهُ أَنْ يُجَهِّزَ جَيْشًا، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: وَلَيْسَ عِنْدَنَا ظَهْرٌ، قَالَ: فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبْتَاعَ ظَهْرًا إِلَى خُرُوجِ الْمُصَدِّقِ، فَابْتَاعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الْبَعِيرَ بِالْبَعِيرَيْنِ وَبِالأَبْعِرَةِ، إِلَى خُرُوجِ الْمُصَدِّقِ بِأَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ لشکر کو سامان فراہم کریں، سیدنا عبداللہ بیان کرتے ہیں: اس وقت ہمارے پاس کوئی سواری نہیں تھی، راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ کوئی سواری خرید لیں، اس شرط پر کہ جب صدقہ وصول کرنے والا شخص (صدقات وصول کر کے آئے)، تو اس سواری کی قیمت ادا کر دی جائے گی، تو سیدنا عبداللہ نے دو اونٹوں اور چند بکریوں کے عوض میں ایک اونٹ خریدا، اس شرط پر کہ جب صدقہ وصول کرنے والا شخص آئے گا، تو اس سواری کی قیمت ادا کر دی جائے گی، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت کیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3052]
ترقیم العلمیہ: 3019
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2353، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3357، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10639، 10640، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3052، 3053، 3054، 3055، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6704، 7146، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14144، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5736، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 14580، 14738»
«قال الحاکم: هذا حديث ضعيف مضطرب الإسناد، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 47)»
«قال الحاکم: هذا حديث ضعيف مضطرب الإسناد، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 47)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3020 ترقیم الرسالہ : -- 3053
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَرِيشِ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، قُلْتُ: إِنَّا بِأَرْضٍ لَيْسَ فِيهَا دِينَارٌ وَلا دِرْهَمٌ، وَإِنَّمَا نَبْتَاعُ الإِبِلَ وَالْغَنَمَ إِلَى أَجَلٍ فَمَا تَرَى فِي ذَلِكَ؟ فَقَالَ: عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ، جَهَّزَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِبِلا مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ حَتَّى نَفِدَتْ وَبَقِيَ أُنَاسٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اشْتَرِ لِي إِبِلا بِقَلائِصَ مِنَ الصَّدَقَةِ إِذَا جَاءَتْ حَتَّى تُؤَدِّيَهَا إِلَيْهِمْ، فَاشْتَرَيْتُ الْبَعِيرَ بِالاثْنَيْنِ وَالثَّلاثِ قَلائِصَ حَتَّى فَرَغْتُ، فَأَدَّى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ" .
عمرو بن حریش بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو سے سوال کیا: ہم ایسی جگہ رہتے ہیں، جہاں دینار درہم کا رواج نہیں ہے، ہم لوگ مقررہ مدت کے بعد ادائیگی کی شرط پر اونٹ اور بکریاں خرید لیتے ہیں، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: تم نے ایسے شخص سے سوال کیا ہے، جو اس بارے میں جانتا ہے، ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے لیے صدقوں کے اونٹوں میں سے اونٹ دیے، یہاں تک کہ اونٹ ختم ہو گئے، لیکن کچھ لوگ بچ گئے، جن کے پاس سواری کے لیے جانور نہیں تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہمارے لیے کچھ اونٹ خرید لو، جو جوان اونٹنیوں کے عوض میں ہوں گے، جو صدقے کے طور پر وصول ہوں گی، جب صدقات آئیں گے، تو ہم ان لوگوں کو وہ ادائیگی کر دیں گے۔“ راوی کہتے ہیں: تو میں نے دو یا تین جوان اونٹنیوں کے عوض میں ایک اونٹ خریدا، یہاں تک کہ میں فارغ ہو گیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کے اونٹوں میں سے اس کی ادائیگی کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3053]
ترقیم العلمیہ: 3020
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2353، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3357، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10639، 10640، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3052، 3053، 3054، 3055، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6704، 7146، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14144، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5736، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 14580، 14738»
«قال الحاکم: قوي الإسناد، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 238)»
«قال الحاکم: قوي الإسناد، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 238)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح