سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. باب الجعالة
باب: جعالہ سے متعلق احکامات کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3017 ترقیم الرسالہ : -- 3050
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حَمَّادٌ . ح وَنا مُحَمَّدٌ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا مُوسَى ، نَا أَبَانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، وَقَالَ أَبَانُ : أَنَّ عَامِرَ الشَّعْبِيَّ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَجَدَ دَابَّةً قَدْ عَجَزَ عَنْهَا أَهْلُهَا أَنْ يَعْلِفُوهَا فَسَيَّبُوهَا فَأَخَذَهَا الرَّجُلُ فَأَحْيَاهَا فَهِيَ لَهُ" ، وَقَالَ فِي حَدِيثِ أَبَانَ: قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: فَقُلْتُ: عَمَّنْ هَذَا؟، قَالَ: عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذَا حَدِيثُ حَمَّادٍ وَهُوَ أَبْيَنُ وَأَتَمُّ.
ابان بیان کرتے ہیں: عامر شعبی نے انہیں یہ حدیث سنائی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی ایسے جانور کو پائے، جس کے مالکان اسے چارا نہ کھلا سکتے ہوں اور وہ اس جانور کو چرنے کے لیے کھلا چھوڑ دیں، پھر وہ شخص اس جانور کو لے اور اسے زندگی دے (یعنی خوراک فراہم کرے)، تو وہ اسی کی ملکیت ہو گا۔“ ابان کی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: عبیداللہ فرماتے ہیں: میں نے دریافت کیا: انہوں نے کس کے حوالے سے یہ حدیث سنائی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: کئی صحابہ کے حوالے سے (یہ حدیث سنائی ہے)، حماد کی نقل کردہ یہ روایت زیادہ واضح اور مکمل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3050]
ترقیم العلمیہ: 3017
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 3524، 3525، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12238، 12239، 12240، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3050، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 14919، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22830، 34365»
الرواة الحديث:
Sunan al-Daraqutni Hadith 3050 in Urdu
أبان بن يزيد العطار ← عامر الشعبي