🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

2. فَصْلُ: صَنَعَ الْخَلَّ مِنَ الْخَمْرِ
باب: شراب سے سرکہ بنانا
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4618 ترقیم الرسالہ : -- 4701
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ، نَا نَصْرُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ طَوْقٍ، نَا أَبُو عُبَيْدٍ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، قَالَ: قَالَ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ:" مَا فِي شَرْبَةٍ مِنْ نَبِيذٍ مَا يَنْبَغِي لِمُؤْمِنٍ أَنْ يُغَرِّرَ فِيهَا بِدِينِهِ" ، قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: فَحَدَّثْتُ بِهِ أَبَا النَّضْرِ هَاشِمَ بْنَ الْقَاسِمِ، فَأَعْجَبَهُ فَاسْتَعَادَنِيهُ بَعْدَ سَنَةٍ.
سلیمان تیمی کہتے ہیں: نبیذ پینے میں کوئی حرج نہیں ہے، مسلمان کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنے دین (کے حکم) میں کسی غلط فہمی کا شکار ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4701]
ترقیم العلمیہ: 4618
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17536، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4701»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4619 ترقیم الرسالہ : -- 4702
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: جَاءَ أَبُو طَلْحَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنِّي اشْتَرَيْتُ لأَيْتَامٍ فِي حِجْرِي خَمْرًا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَهْرِقِ الْخَمْرَ وَكَسِّرِ الدِّنَانَ" ، فَأَعَادَ ذَلِكَ عَلَيْهِ ثَلاثَ مَرَّاتٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: میں نے اپنے زیر پرورش یتیم بچوں کے لیے کچھ شراب خریدی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شراب کو بہا دو اور اس کے برتن کو توڑ دو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4702]
ترقیم العلمیہ: 4619
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4702، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4620 ترقیم الرسالہ : -- 4703
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّرِيِّ بْنِ عُثْمَانَ التَّمَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْقَزَّازُ ، نَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلا يُقَالُ لَهُ: سُوَيْدُ بْنُ طَارِقٍ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الْخَمْرِ فَنَهَاهُ عَنْهَا، فَقَالَ: إِنَّمَا أَصْنَعُهَا لِلدَّوَاءِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا دَاءٌ وَلَيْسَتْ بِدَوَاءٍ" .
علقمہ بن وائل اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام سوید بن طارق تھا، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو اس شراب سے منع کر دیا۔ وہ شخص بولا: میں اسے دوا کے لیے تیار کرتا ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بیماری ہے، یہ دوا نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4703]
ترقیم العلمیہ: 4620
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1984، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1389، 1390، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3873، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2046، 2046 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2140، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3500، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4703، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19089، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23957»
«قال ابن عبدالبر: صحيح الإسناد، تهذيب الكمال: (13 / 339)»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں