الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
49. باب ذم تَارِكِ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود چھوڑ دینے والے شخص کی مذمت کا بیان
حدیث نمبر: 5706
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کا ناک خاک آلود ہو جائے، جس کے پاس میرا ذکر کیا گیا اور اس نے مجھ پر درود نہ بھیجا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَذْكَارِ وَالدَّعَوَاتِ/حدیث: 5706]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الترمذي: 3545، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7451 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7444»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5707
عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَخِيلُ مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ ثُمَّ لَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ
۔ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ آدمی بخیل ہے، جس کے پاس میرا ذکر ہوا، لیکن اس نے مجھ پر درود نہ پڑھا۔ [الفتح الربانی/كِتَابُ الْأَذْكَارِ وَالدَّعَوَاتِ/حدیث: 5707]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، أخرجه الترمذي: 3546، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1736 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1736»
وضاحت: فوائد: … ایسا آدمی درود نہ پڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں بخل سے کام لیتا ہے اور اپنے نفس کے حق میں بھی بخل کرتا ہے، کیونکہ اس کا نفس درود کی وجہ سے نازل ہونے والی رحمتوں سے محروم ہو جاتا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده قوي