صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
7. باب بَيَانِ أَنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَأَنَّ كُلَّ خَمْرٍ حَرَامٌ:
باب: ہر نشہ لانے والی شراب خمر ہے اور ہر خمر حرام ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 2003 ترقیم شاملہ: -- 5221
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَي وَهُوَ الْقَطَّانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا نَافِعٌ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ ".
عبید اللہ نے کہا: ہمیں نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے خبر دی، کہا: اس بات کا علم مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف سے ہے کہ آپ نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور ہر خمر حرام ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 5221]
نافع بیان کرتے ہیں، میرے علم کی حد تک ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز مشروب خمر ہے اور ہر نشہ آور (خمر) حرام ہے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 5221]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2003
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة