صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
5. باب اسْتِحْبَابِ السَّلاَمِ عَلَى الصِّبْيَانِ:
باب: بچوں پر سلام کرنا مستحب ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 2168 ترقیم شاملہ: -- 5663
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ سَيَّارٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى غِلْمَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ ".
یحییٰ بن یحییٰ نے کہا: ہمیں ہشیم نے سیار سے خبر دی، انہوں نے ثابت بنانی سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان (انصار) کے لڑکوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے ان کو سلام کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5663]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلامتی کی دعا دی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5663]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2168
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2168 ترقیم شاملہ: -- 5664
وحدثينيه إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا سَيَّارٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
اسماعیل بن سالم نے کہا: ہمیں ہشیم نے خبر دی کہا: ہمیں سیار نے اسی سند کے ساتھ خبر دی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5664]
امام صاحب کو یہی روایت ایک اور استاد نے سنائی ہے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5664]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2168
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2168 ترقیم شاملہ: -- 5665
وحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، قالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَيَّارٍ ، قال: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، فَمَرَّ بِصِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، وَحَدَّثَ ثَابِتٌ أَنَّهُ كَانَ يَمْشِي مَعَ أَنَسٍ، فَمَرَّ بِصِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، وَحَدَّثَ أَنَسٌ أَنَّهُ كَانَ يَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ بِصِبْيَانٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ ".
شعبہ نے سیار سے روایت کی، کہا: میں ثابت بنانی کے ساتھ جا رہا تھا وہ کچھ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہیں سلام کیا، پھر ثابت نے یہ حدیث بیان کی کہ وہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ جا رہے تھے وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انہوں نے ان کو سلام کیا۔ اور حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کیا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5665]
سیار بیان کرتے ہیں، میں حضرت ثابت بنانی کے ساتھ جا رہا تھا، سو وہ بچوں کے پاس سے گزرے اور انہیں سلام کہا اور بتایا کہ وہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ چل رہا تھا تو وہ بچوں کے پاس سے گزرے اور انہیں سلام کہا اور حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے بتایا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے تو آپ بچوں کے پاس سے گزرے اور انہیں سلام کہا۔ [صحيح مسلم/كِتَاب السَّلَامِ/حدیث: 5665]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2168
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة