🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

325. الْآيَةُ (114) قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ» کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1102 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1102
نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ أَوِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي وَجَدْتُ امْرَأَةً فِي الْبُسْتَانِ , فَأَصَبْتُ مِنْهَا كُلَّ شَيْءٍ غَيْرَ أَنِّي لَمْ أُجَامِعْهَا، فَاصْنَعْ بِي مَا شِئْتَ، فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَهَبَ الرَّجُلُ، ثُمَّ دَعَاهُ، فَقَرَأَ عَلَيْهِ: وَأَقِمِ الصَّلاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ سورة هود آية 114" .
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں نے باغ میں ایک عورت کو پایا اور اس سے ہر وہ کام کر لیا جو مرد عورت کے ساتھ کرتا ہے، سوائے اس کے کہ میں نے اس سے جماع نہیں کیا، تو آپ میرے بارے میں جو چاہیں فیصلہ فرما دیں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر سکوت فرمایا، پھر جب وہ شخص جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ذَٰلِكَ ذِكْرَىٰ لِلذَّاكِرِينَ﴾ یعنی اور نماز قائم رکھو دن کے دونوں کناروں پر اور رات کے کچھ حصے میں، بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں، یہ نصیحت ہے نصیحت حاصل کرنے والوں کے لیے۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 1102]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 526، 4687، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2763، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 312، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1728، 1729، 1730، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 323، 7276، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4468، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3112، 3112 م 1، 3112 م 2، 3114، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1398، 4254، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1102، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3727»

الحكم على الحديث: هو حديث صحيح أخرجه مسلم من طرق عن سماك.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1103 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1103
نَا نَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ : يُسْتَحَبُّ تَأْخِيرُ الْعِشَاءِ، وَيَقْرَأُ: وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ سورة هود آية 114" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نماز عشاء میں تاخیر کو پسند فرماتے اور یہ آیت پڑھتے: ﴿وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ﴾ یعنی اور رات کے کچھ حصے میں۔ [سنن سعید بن منصور/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 1103]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 162، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 1103، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2156»

الحكم على الحديث: سنده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں