🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

109. باب ما جاء في صفات المؤمنين - ذكر البيان بأن هذا العدد المذكور في خبر سعيد بن المسيب لم يرد به النفي عما وراءه-
مومنین کی صفات کا بیان - اس بات کا ذکر کہ حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ کی حدیث میں جو عدد بیان کیا گیا، اس سے ماورا کی نفی مراد نہیں لی گئی۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 242
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ"، قَالُوا: مَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِذَا لَقِيَهُ سَلَّمَ عَلَيْهِ، وَإِذَا دَعَاهُ أَجَابَهُ، وَإِذَا اسْتَنْصَحَ نَصَحَهُ، وَإِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللَّهَ يُشَمِّتُهُ، وَإِذَا مَرِضَ عَادَهُ، وَإِذَا مَاتَ صَحِبَهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ اس سے ملاقات کرے، تو اسے سلام کرے اور جب وہ اس کی دعوت کرے، تو وہ اسے قبول کرے اور جب وہ اس سے خیر خواہی کا طلب گار ہو، تو اس کی خیر خواہی کرے اور جب وہ چھینک کر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرے، تو یہ اسے جواب دے، جب وہ بیمار ہو، تو اس کی عیادت کرے اور جب وہ فوت ہو جائے، تو یہ اس کے جنازے کے ساتھ جائے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الإِيمَانِ/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1240، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2162، وابن الجارود فى "المنتقى"، 575، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 239، 241، 242، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1937، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2076، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5030، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2737، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1435، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8387»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» - أيضاً -: م.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں