🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

271. باب الأدعية - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه
دعاؤں کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی صحت کی تصدیق کرتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 886
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ طِلْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْمُفَضَّلِ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَمْرًا فَلْيَقُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَخِيرُكَ بِعِلْمِكَ، وَأَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَأَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِيمِ، فَإِنَّكَ تَقْدِرُ وَلا أَقْدِرُ، وَتَعْلَمُ وَلا أَعْلَمُ، وَأَنْتَ عَلامُ الْغُيُوبِ. اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ كَذَا وَكَذَا خَيْرًا لِي فِي دِينِي، وَخَيْرًا لِي فِي مَعِيشَتِي، وَخَيْرًا لِي فِي عَاقِبَةِ أَمْرِي، فَاقْدُرْهُ لِي وَبَارِكْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرُ ذَلِكَ خَيْرًا لِي، فَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ مَا كَانَ، وَرَضِّنِي بِقَدَرِكَ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَبُو الْمُفَضَّلِ اسْمُهُ: شِبْلُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مُسْتَقِيمُ الأَمْرِ فِي الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ، روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب کوئی شخص کسی کام کا ارادہ کرے تو اسے یہ پڑھنا چاہیے: اے اللہ! میں تیرے علم کے مطابق تجھ سے علم طلب کرتا ہوں اور تیری قدرت کے مطابق تجھ سے مدد مانگتا ہوں تیرے عظیم فضل کا تجھ سے سوال کرتا ہوں۔ بے شک، تو قدرت رکھتا ہے میں قدرت نہیں رکھتا، تو علم رکھتا ہے اور میں علم نہیں رکھتا، تو غیوب کا بہت زیادہ علم رکھنے والا ہے۔ اے اللہ! اگر یہ معاملہ میرے دین کے حق میں میرے لئے بہتر ہے۔ زندگی کے حق میں میرے لئے بہتر ہے۔ آخرت کے حق میں میرے لئے بہتر ہے، تو اسے میرے لئے مقدر کر دے میرے لئے اس میں برکت پیدا کر دے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور معاملہ میرے لئے بہتر ہے، تو بہتر والے معاملے کو میرے لئے مقدر کر دے وہ جہاں کہیں بھی ہو اور مجھے اپنے فیصلے سے راضی کر دے۔
امام ابوحاتم بیان کرتے ہیں: ابومفضل بیان کرتے ہیں: مفضل نامی راوی کا نام شبل بن علا بن حاکم ہے اور یہ حدیث میں مستقیم الامر ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوالمفضل کا نام شبل بن العلاء بن عبدالرحمن ہے، اور یہ حدیث میں مستقیم الامر ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الرَّقَائِقِ/حدیث: 886]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 883»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
حسن صحيح - المصدر نفسه.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده حسن في الشواهد الحسين بن إدريس الأنصاري حافظ ثقة مترجم في «تذكرة الحفاظ» 2/ 695، وحمزة بن طلبة ذكره المؤلف في «الثقات» 8/ 209 فقال: هو حمزة بن محمد الذي يقال له ابن طلبة من أهل هراة يروي عن يزيد هارون، وعبد الرزاق حدثنا عنه محمد بن عبد الرحمن السلمي وغيره وقد توبع. وشبل بن العلاء، قال ابن عدي في «الكامل» 4/ 1367. روى أحاديث مناكير، وأحاديثه غير محفوظة، وذكره المؤلف فى «الثقات» 6/ 452، وقالْ روى عنه ابن أبي فديك نسخة مستقيمة، حدثنا بها الفضل بن محمد العطار بأنطاكيه، حدثنا أحمد بن الوليد بن برد، عنه، كنيته أبو المفضل، وباقي رجاله ثقات.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں