صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُونَ:
باب: تشدد کرنے والوں کے ہلاک ہونے کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 2670 ترقیم شاملہ: -- 6784
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَيَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَتِيقٍ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ ، عَنْ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُونَ، قَالَهَا ثَلَاثًا ".
احنف بن قیس نے حضرت عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلو میں گہرے اترنے والے ہلاک ہو گئے۔“ آپ نے تین بار یہ بات ارشاد فرمائی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْعِلْمِ/حدیث: 6784]
حضرت عبداللہ(بن مسعود) رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بال کی کھال اتارنے والے تباہ ہوئے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین دفعہ فرمائی۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الْعِلْمِ/حدیث: 6784]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2670
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة