🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

100. باب نواقض الوضوء - ذكر البيان بأن اللحم الذي أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم ولم يتوضأ منه كان لحم شاة لا لحم إبل
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ وہ گوشت جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور اس سے وضو نہیں کیا، وہ بکری کا گوشت تھا، نہ کہ اونٹ کا گوشت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1139
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" دَعَتْنَا امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَذَبَحَتْ شَاةً، وَصَنَعَتْ طَعَامًا، وَرَشَّتْ لَنَا صَوْرًا، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالطَّهُورِ، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى، ثُمَّ أَتَيْنَا بِفُضُولِ الطَّعَامِ فَأَكَلَهُ، وَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" ." وَدَخَلْنَا عَلَى أَبِي بَكْرٍ، فَدَعَا بِطَعَامٍ فَلَمْ يَجِدْهُ، فَقَالَ: أَيْنَ شَاتُكُمُ الَّتِي وَلَدَتْ؟ قَالَتْ: هِيَ ذِهِ، فَدَعَا بِهَا فَحَلَبَهَا بِيَدِهِ، ثُمَّ صَنَعُوا لِبَأً، فَأَكَلَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" ." وَتَعَشَّيْتُ مَعَ عُمَرَ، فَأُتِيَ بِقَصْعَتَيْنِ، فَوُضِعَتْ وَاحِدَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ وَالأُخْرَى بَيْنَ يَدَيِ الْقَوْمِ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الصَّوْرُ: مُجْتَمِعُ النَّخْلِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک انصاری خاتون نے ہماری دعوت کی اس نے بکری ذبح کی تھی، اور کھانا تیار کیا تھا۔ اس نے کھجوروں کے جھنڈ کے نیچے پانی چھڑک دیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے لئے پانی منگوایا، آپ نے وضو کیا اور نماز ادا کی پھر ہم بچے ہوئے کھانے کے پاس آئے آپ نے اسے کھایا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی اور ازسرنو وضو نہیں کیا۔ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) ایک مرتبہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے کھانا منگوایا تو انہیں کوئی چیز کھانے کے لئے نہیں ملی۔ انہوں نے دریافت کیا: تمہاری وہ بکری کہاں ہے، جس نے بچہ دیا ہے، تو اہلیہ نے عرض کی: وہ یہاں ہے، پھر انہوں نے اسے بلوایا اور اپنے ہاتھ کے ذریعے اس کا دودھ دوہ لیا پھر انہوں نے اس کا لبا (مخصوص قسم کا کھانا) تیار کیا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے کھایا پھر انہوں نے نماز ادا کی اور ازسرنو وضو نہیں کیا۔ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) ایک مرتبہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ رات کا کھانا کھایا ان کی خدمت میں دو پیالے پیش کئے گئے۔ ایک پیالہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھا گیا اور دوسرا حاضرین کے سامنے رکھا گیا (سب نے کھانا کھا لیا) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نماز ادا کی اور انہوں نے ازسرنو وضو نہیں کیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہاں روایت کے متن میں استعمال ہونے والے لفظ الصور سے مراد کھجور کے درختوں کا اکٹھا ہونا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1136»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر (1127). تنبيه!! رقم (1127) = (1130) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده قوي، بشر بن معاذ العَقَدي صدوق، وباقي رجاله رجال الشيخين.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں