صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
102. باب نواقض الوضوء - ذكر خبر ثان يصرح بأن الكتف الذي أكله المصطفى صلى الله عليه وسلم ولم يتوضأ منه كان ذلك كتف شاة لا كتف إبل
وضو کو توڑنے والی چیزوں کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو واضح کرتی ہے کہ وہ کندھا جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھایا اور اس سے وضو نہیں کیا، وہ بکری کا کندھا تھا، نہ کہ اونٹ کا کندھا
حدیث نمبر: 1141
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فَيَأْكُلُ مِنْهَا، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاةِ، فَقَامَ فَطَرَحَ السِّكِّينَ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ.
جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے بکری کے نشانے کا گوشت کھایا پھر آپ کو نماز کے لئے بلوایا گیا آپ اٹھ گئے آپ نے چھری کو ایک طرف رکھ دیا، اور نماز ادا کر لی آپ نے ازسرنو وضو نہیں کیا۔ ابن شباب بیان کرتے ہیں: علی بن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند روایت مجھے سنائی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1141]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1138»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم.