صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
419. باب صفة الصلاة - ذكر الزجر عن أن لا يقيم المرء صلبه في ركوعه وسجوده
نماز کے طریقہ کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنے رکوع اور سجدے میں اپنی کمر کو سیدھا نہ کرے
حدیث نمبر: 1891
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ مُلازِمِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ شَيْبَانَ الْحَنَفِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، وَكَانَ أَحَدَ الْوَفْدِ السِّتَّةِ، قَالَ: قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّيْنَا مَعَهُ، فَلَمَحَ بِمُؤَخَّرِ عَيْنَيْهِ رَجُلا لا يُقِرُّ صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَقَالَ:" إِنَّهُ لا صَلاةَ لِمَنْ لَمْ يُقِمْ صُلْبَهُ" .
عبدالرحمن بن علی بن شیبان اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، جو چھ افراد کے وفد میں سے ایک فرد تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ہم نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں آنکھوں کے گوشے سے ایک شخص کو دیکھا جو رکوع اور سجدے کے دوران اپنی پشت کو سیدھا نہیں رکھ رہا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اپنی پشت کو سیدھا نہیں رکھتا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1891]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 1888»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صفة الصلاة»، «الصحيحة» (2536).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح، رجاله ثقات.