🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

660. باب فرض متابعة الإمام - ذكر خبر قد يوهم غير المتبحر في صناعة العلم أن صلاة الإمام على موضع أرفع من المأمومين غير جائزة
امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس خبر کا ذکر جو علم کی صنعت سے ناواقف کو یہ وہم دلاتا ہے کہ امام کا مأموموں سے بلند مقام پر نماز پڑھانا جائز نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2143
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ الشَّافِعِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا حُذَيْفَةُ عَلَى دُكَّانٍ مُرْتَفِعٍ، فَسَجَدَ عَلَيْهِ، فَجَبَذَهُ أَبُو مَسْعُودٍ، فَتَابَعَهُ حُذَيْفَةُ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ، قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ" أَلَيْسَ قَدْ نُهِيَ عَنْ هَذَا؟". فَقَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ:" أَلَمْ تَرَنِي قَدْ تَابَعْتُكَ؟" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" إِذَا كَانَ الْمَرْءُ إِمَامًا، وَأَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ بِقَوْمٍ حَدِيثٍ عَهْدُهُمْ بِالإِسْلامِ، ثُمَّ قَامَ عَلَى مَوْضِعٍ مُرْتَفِعٍ مِنَ الْمَأْمُومِينَ لِيُعَلِّمَهُمْ أَحْكَامَ الصَّلاةِ عِيَانًا"، كَانَ ذَلِكَ جَائِزًا عَلَى مَا فِي خَبَرِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، وَإِذَا كَانَتْ هَذِهِ الْعِلَّةُ مَعْدُومَةً لَمْ يُصَلِّ عَلَى مَقَامٍ أَرْفَعَ مِنْ مَقَامِ الْمَأْمُومِينَ عَلَى مَا فِي خَبَرِ أَبِي مَسْعُودٍ، حَتَّى لا يَكُونَ بَيْنَ الْخَبَرَيْنِ تَضَادٌّ وَلا تَهَاتُرٌ.
ہمام بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں نماز ایک بلند چبوترے پر پڑھائی۔ انہوں نے اس پر سجدہ کیا سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں کھینچ لیا۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ان کی بات مان لی اور نماز مکمل کی جب انہوں نے نماز مکمل کی تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا اس سے منع نہیں کیا گیا؟ تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ نے مجھے دیکھا نہیں، میں نے آپ کی بات مان لی ہے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) جب آدمی امام ہو اور وہ لوگوں کو نماز پڑھانے کا ارادہ کرے وہ لوگ جنہوں نے نیا نیا اسلام قبول کیا ہو۔ پھر وہ شخص کسی ایسی جگہ پر کھڑا ہو جائے جو مقتدیوں سے بلند ہو۔ اور اس کا مقصد یہ ہو کہ لوگوں کو واضح طور پر نماز کے احکام کی تعلیم دے۔ تو یہ بات جائز ہو گی۔ جیسا کہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے منقول روایت میں یہ بات مذکور ہے۔ لیکن جب یہ علت معدوم ہو، تو پھر امام مقتدیوں کی جگہ سے بلند جگہ پر کھڑا ہو کر نماز ادا نہیں کرے گا۔ جیسا کہ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت میں یہ بات مذکور ہے۔ اس طرح ان دونوں روایات کے درمیان کوئی تضاد اور اختلاف باقی نہیں ہو گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2143]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 2140»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (610).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم، إبراهيم: هو ابن يزيد النخعي، وهمام: هو ابن الحارث النخعي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں