🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

71. باب مواقيت الحج - ذكر الوقت الذي يهل المرء فيه إذا عزم على الحج وهو بمكة
میقاتِ حج کا بیان - اس وقت کا ذکر جب آدمی حج کا ارادہ کرے اور وہ مکہ میں ہو تو احرام باندھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3763
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُرَيْجٍ ، أَنَّهُ قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ :" يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَايَتْكَ تَصْنَعُ أَرْبَعًا لَمْ أَرَ أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَصْنَعُهَا، قَالَ: مَا هِيَ يَا ابْنَ جُرَيْجٍ؟، قَالَ: رَأَيْتُكَ لا تَمَسُّ مِنَ الأَرْكَانِ إِلا الْيَمَانِيَّيْنِ، وَرَأَيْتُكَ تَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ، وَرَأَيْتُكَ تَصْبِغُ بِالصُّفْرَةِ، وَرَأَيْتُكَ إِذَا كُنْتَ بِمَكَّةَ أَهَلَّ النَّاسُ إِذَا رَأَوَا الْهِلالَ، وَلَمْ تُهِلَّ أَنْتَ حَتَّى يَكُونَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ? فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: " أَمَّا الأَرْكَانُ، فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُ إِلا الْيَمَانِيَّيْنِ، وَأَمَّا النِّعَالُ السِّبْتِيَّةُ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ الَّتِي لَيْسَ فِيهَا شَعَرٌ، وَيَتَوَضَّأُ فِيهَا، فَأَنَا أَحَبُّ أَنْ أَلْبَسَهَا، وَأَمَّا الصُّفْرَةُ، فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ بِهَا، وَأَمَّا الإِهْلالُ، فَإِنِّي لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهِلُّ حَتَّى تَنْبَعِثَ بِهِ رَاحِلَتُهُ" .
سعید بن ابوسعید مقبری بیان کرتے ہیں: عبید بن جریج نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! میں نے آپ کو چار کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جو میں نے آپ کے ساتھیوں میں سے کسی کو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ انہوں نے دریافت کیا: اے ابن جریج! وہ کون سے کام ہیں۔ ابن جریج نے کہا: میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ دو یمانی ارکان کو چھوتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ سبتی جوتے پہنتے ہیں۔ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ زرد رنگ سے رنگتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب آپ مکہ میں مقیم ہوں، تو لوگ پہلی کا چاند دیکھنے کے ساتھ ہی تلبیہ پڑھنا شروع کر دیتے ہیں، لیکن آپ تلبیہ کے دن تلبیہ پڑھنا شروع کرتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جہاں تک ارکان کا تعلق ہے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف دو یمانی ارکان کا استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے جہاں تک سبتی جوتے پہننے کا تعلق ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سبتی جوتے پہنتے ہوئے دیکھا ہے جن پر بال نہیں ہوتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں پہن کر ہی وضو کر لیتے تھے اس لیے میں بھی انہیں پہننا پسند کرتا ہوں جہاں تک زرد رنگ کا تعلق ہے، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ رنگ استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے جہاں تک تلبیہ پڑھنے کا تعلق ہے تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی وقت تلبیہ پڑھتے ہوئے دیکھا تھا جب آپ کی سواری چلنے کے لیے تیار ہو گئی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3763]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3755»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «صحيح أبي داود» (1554): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں