صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
271. باب الكفارة - ذكر البيان بأن الله جل وعلا أنزل آية الفدية حيث أمر صلى الله عليه وسلم كعب بن عجرة بالفدية
کفارہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ اللہ جل وعلا نے فدیہ کی آیت نازل کی جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کعب بن عجرہ کو فدیہ کا حکم دیا
حدیث نمبر: 3979
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ، وَهُوَ بِالْحُدَيْبِيَةِ، فَقَالَ لَهُ: " أَتُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ؟"، فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْلِقَ، قَالَ: وَلَمْ يُبَيِّنْ لَهُمْ أَنَّهُمْ يَحْلِقُونَ بِهَا، وَهُمْ عَلَى طَمَعٍ أَنْ يَدْخُلُوا مَكَّةَ، قَالَ: فَنَزَلَتْ آيَةُ الْفِدْيَةِ، وَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَصُومَ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمَ فَرَقًا بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ، أَوْ أَذْبَحَ شَاةً .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے وہ اس وقت حدیبیہ میں موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: کیا تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تنگ کر رہی ہیں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں سر منڈوا دوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں کے سامنے یہ بات واضح نہیں تھی کہ انہیں وہیں سر منڈوانا پڑے گا وہ لوگ اس بات کے خواہش مند تھے کہ وہ مکہ میں داخل ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر فدیہ سے متعلق آیت نازل ہو گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں تین دن کے روزے رکھوں یا ایک فرق (اناج کا مخصوص پیمانہ) چھ مسکینوں میں تقسیم کروں یا ایک بکری ذبح کروں۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحَجِّ/حدیث: 3979]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 3968»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرطهما