🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. - ذكر تضعيف الأجر لمن تزوج بجاريته بعد حسن تأديبها وعتقها ولمن أسلم من أهل الكتاب
- ذکر اس بات کا کہ اپنی باندی کو اچھی تربیت اور آزادی دینے کے بعد اس سے شادی کرنے والے اور اہل کتاب میں سے ایمان لانے والے کے لیے اجر دوگنا ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4053
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا صَالِحُ بْنُ حَيٍّ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَهْلِ خُرَاسَانَ، قَالَ لِلشَّعْبِيِّ: إِنَّا نَقُولُ عِنْدَنَا: إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا أَعْتَقَ أُمَّ وَلَدِهِ، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا، فَهُوَ كَالرَّاكِبِ هَدْيَهُ، قَالَ الشَّعْبِيُّ أَخْبَرَنِي أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا أَدَّبَ الرَّجُلُ أَمَتَهُ، وَأَحْسَنَ تَأْدِيبَهَا، وَعَلَّمَهَا فَأَحْسَنَ تَعْلِيمَهَا، ثُمَّ أَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا، كَانَ لَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا آمَنَ الرَّجُلُ بِعِيسَى، ثُمَّ آمَنَ بِي، فَلَهُ أَجْرَانِ، وَالْعَبْدُ إِذَا اتَّقَى رَبَّهُ، وَأَطَاعَ مَوَالِيَهُ، فَلَهُ أَجْرَانِ" .
صالح بن حی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ خراسان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے امام شعبی رحمہ اللہ سے کہا: ہمارے ہاں یہ کہا جاتا ہے کہ جب کوئی شخص اپنی ام ولد کو آزاد کر دے اور پھر اس کے ساتھ شادی کر لے، تو اس کی مثال ایسے شخص کی طرح ہے جو اپنی قربانی کے جانور پر سوار ہو جاتا ہے، تو امام شعبی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا ابوبردہ رحمہ اللہ نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جب کوئی شخص اپنی کنیز کی تربیت کرے اور اچھی طرح سے تربیت کرے، اس کو تعلیم دے اور اچھی طرح سے تعلیم دے، پھر وہ اسے آزاد کر کے اس کنیز کے ساتھ شادی کر لے، تو اس شخص کو دگنا اجر ملے گا، اور جو شخص سیدنا عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان رکھتا ہو، پھر وہ مجھ پر بھی ایمان لے آئے، اسے بھی دگنا اجر ملے گا، اور وہ غلام جو اپنے پروردگار سے ڈرتا ہو اور اپنے آقا کی اطاعت کرتا ہو، اسے بھی دگنا اجر ملے گا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 4053]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 97، 2544، 2547، 2551، 3011، 3446، 5083، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 154، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 227، 4053، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3344، 3345، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5476، 5477، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2053، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1116، 1116 م، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2290، 2291، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1956، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 912، 913، 914، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19841، والحميدي فى (مسنده) برقم: 786» «رقم طبعة با وزير 4042»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الروض النضير» (1033)، «صحيح أبي داود» (1792)، «الإرواء» (1825): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں