🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. ذكر البيان بأن خير الرقاب وأفضلها ما كان ثمنها أعلى-
- سب سے افضل غلام وہ ہے جس کی قیمت سب سے زیادہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4310
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الإِِيمَانُ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِهِ". قَالَ: قُلْتُ: أَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا، وَأَكْثَرُهَا ثَمَنًا". قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تُعِينُ ضَعِيفًا أَوْ تَصْنَعُ لأَخْرَقَ". قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِِنْ ضَعُفْتُ؟ قَالَ:" تَكُفُّ شَرَّكَ عَنِ النَّاسِ، فَإِِنَّهُ صَدَقَةٌ مِنْكَ عَلَى نَفْسِكَ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی! کون سی گردن زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مالک کے نزدیک زیادہ عمدہ ہو اور جس کی قیمت زیادہ ہو۔“ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: آپ کی کیا رائے ہے اگر میں یہ نہ کروں (یعنی اگر میں یہ نہ کر سکوں تو پھر مجھے کیا کرنا چاہیے)؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کمزور کی مدد کرو، معذور کے لیے کام کر دو۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے اگر مجھ سے یہ بھی نہ ہو سکے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھو، کیونکہ یہ تمہاری طرف سے تمہاری ذات کے لیے صدقہ شمار ہو گا۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ العِتْقِ/حدیث: 4310]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2518، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 84، ومالك فى (الموطأ) برقم: 2890، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 152، 4310، 4596، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3129، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2523، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21726»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني تنبيه هام!! هذا الحديث لم أجده في «طبعة باوزير» في هذا الموضع ولكنه موجود من رواية: عبد الله بن محمد الأزدي، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبدة بن سليمان، وأبو معاوية، قالا: حدثنا هشام بن عروة .. به. برقم (4577) الموافق لـ (4596) من طبعة المؤسسة. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں