🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

50. باب حد الشرب - ذكر البيان بأن الحد الذي وصفناه كان لشارب الخمر-
شراب نوشی کی حد کا بیان - اس بات کا بیان کہ مذکورہ حد شراب پینے والے پر جاری کی جاتی تھی۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4449
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ " جَلَدَا فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ" . فَلَمَّا قَامَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، دَنَا النَّاسُ مِنَ الرِّيفِ وَالْقُرَى، فَاسْتَشَارَ عُمَرُ النَّاسَ فِي جَلْدِ الْخَمْرِ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَتَى مَا يَشْرَبْهَا يُهَجَّرْ، وَمَتَى مَا يُهَجَّرْ يُقْذَفْ، فَنَرَى أَنْ تَجْعَلَهُ كَأَخَفِّ الْحُدُودِ، فَكَانَ أَوَّلُ مَنْ جَلَدَ فِي الْخَمْرِ ثَمَانِينَ عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ شراب نوشی کی سزا میں کھجور کی شاخوں اور جوتوں سے پٹائی کرواتے تھے۔ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا عہد خلافت آیا اور لوگ مختلف علاقوں اور بستیوں میں آباد ہو گئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے شراب نوشی کی سزا کے بارے میں لوگوں سے مشورہ کیا تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر المؤمنین! جب کوئی شخص شراب پیے گا تو وہ فحش باتیں کرے گا اور جب وہ فحش باتیں کرے گا تو زنا کا جھوٹا الزام لگائے گا تو اس لیے ہم یہ چاہتے ہیں کہ آپ اس کی سزا کو سب سے کم ترین حد کی مانند کر دیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں) سب سے پہلے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے شراب نوشی کی سزا میں 80 کوڑے لگوائے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 4449]
تخریج الحدیث: «رقم طبعة با وزير 4432»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: م - انظر ما قبله.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں