🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

103. باب طاعة الأئمة - ذكر الإخبار بأن على المرء عند ظهور الجور أداء الحق الذي عليه دون الامتناع على الأمراء-
ائمہ کی اطاعت کا بیان - ظالم حکمرانوں کے سامنے حق ادا کرنے کا بیان اور ان سے بغاوت نہ کرنے کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4587
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّهَا سَتَكُونُ أَثَرَةٌ وَأُمُورٌ تُنْكِرُونَهَا". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ:" تُؤَدُّونَ الْحَقَّ الَّذِي عَلَيْكُمْ، وَتَسْأَلُونَ الَّذِي لَكُمْ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: عنقریب (تمہارے ساتھ) ترجیحی سلوک بھی ہو گا اور کچھ ایسی چیزیں بھی آئیں گی جو تمہیں ناپسند ہوں گی۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! (ایسی صورت حال کے بارے میں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس فرض کو ادا کرنا جو تمہارے ذمے لازم ہے اور جو تمہارا حق ہے اس کا تم مطالبہ کرنا۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4587]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3603، 7052، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1843، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4587، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2190، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16712، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3714» «رقم طبعة با وزير 4568»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (7052)، م (6/ 16 - 17).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں