صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
112. باب فضل الجهاد - ذكر البيان بأن الجهاد من أفضل الأعمال إنما هي مع الشهادة بالله ورسوله-
جہاد کے فضائل کا بیان - وضاحت کہ جہاد افضل اعمال میں سے اسی وقت ہے جب وہ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان کے ساتھ ہو
حدیث نمبر: 4596
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ". قَالَ: قُلْتُ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا، وَأَغْلاهَا ثَمَنًا". قَالَ: فَإِِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تُعِينُ صَانِعًا أَوْ تَصْنَعُ لأَخْرَقَ". قُلْتُ: فَإِِنْ ضَعُفْتُ عَنْ ذَلِكَ؟ قَالَ:" فَدَعِ الشَّرَّ، فَإِِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ" .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں نے دریافت کیا: کون سا غلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مالک کے نزدیک عمدہ ہو اور جس کی قیمت زیادہ ہو۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اگر میں ایسا نہ کر سکوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم کسی کام کرنے والے کی مدد کر دو یا جو شخص کوئی کام نہیں کر سکتا اس کے لیے کوئی کام کر دو۔“ میں نے دریافت کیا: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم شر کو چھوڑ دو، کیونکہ یہ صدقہ ہو گا جو تم اپنی ذات پر کرو گے۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ السِّيَرِ/حدیث: 4596]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2518، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 84، ومالك فى (الموطأ) برقم: 2890، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 152، 4310، 4596، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3129، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2523، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21726» «رقم طبعة با وزير 4577»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2897): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين