🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

336. باب المعجزات - ذكر الخبر المدحض قول من أبطل وجود المعجزات إلا في الأنبياء-
معجزاتِ کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ معجزات صرف انبیاء میں ہوتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6488
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَمَا امْرَأَةٌ تُرْضِعُ ابْنَهَا، مَرَّ بِهَا رَاكِبٌ وَهِيَ تُرْضِعُهُ، فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ لا تَمِتِ ابْنِي حَتَّى يَكُونَ مِثْلَ هَذَا، قَالَ: اللَّهُمَّ لا تَجْعَلْنِي مِثْلَهُ، ثُمَّ رَجَعَ إِِلَى الثَّدْيِ، فَمَرَّ بِامْرَأَةٍ تُلْعَنُ، فَقَالَتِ: اللَّهُمَّ لا تَجْعَلِ ابْنِي مِثْلَهَا، فَقَالَ: اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِثْلَهَا، أَمَّا الرَّاكِبُ، فَكَانَ كَافِرًا، وَأَمَّا الْمَرْأَةُ، فَيَقُولُونَ لَهَا: إِِنَّهَا تَزْنِي، فَتَقُولُ: حَسْبِيَ اللَّهُ، وَيَقُولُونَ: تَسْرِقُ، وَتَقُولُ: حَسْبِيَ اللَّهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک عورت اپنے بچے کو دودھ پلا رہی تھی۔ اس کے دودھ پلانے کے دوران ایک سوار اس کے پاس سے گزرا۔ اس عورت نے دعا کی: «اللَّهُمَّ لَا تُمِتْهُ حَتَّى تَجْعَلَهُ مِثْلَهُ» اے اللہ! تو میرے بیٹے کو اس وقت تک موت نہ دینا جب تک وہ اس شخص کی مانند (امیر کبیر) نہیں ہو جاتا۔ بچے نے کہا: «اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْنِي مِثْلَهُ» اے اللہ! مجھے اس کی مانند نہ کرنا۔ پھر وہ دوبارہ چھاتی کی طرف گیا (اور دودھ پینے لگا) پھر وہاں سے ایک عورت گزری جس پر لعنت کی گئی تھی۔ اس عورت نے دعا کی: «اللَّهُمَّ لَا تَجْعَلْهُ مِثْلَهَا» اے اللہ! تو میرے بیٹے کو اس عورت کی مانند نہ کرنا۔ تو اس بچے نے دعا کی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِثْلَهَا» اے اللہ! تو مجھے اس کی مانند کر دینا۔ جہاں تک سوار کا معاملہ تھا تو وہ شخص کافر تھا۔ جہاں تک اس عورت کا معاملہ تھا، تو لوگوں نے اس کے بارے میں یہ کہا تھا کہ اس نے زنا کیا ہے، تو وہ عورت یہ کہہ رہی تھی: «حَسْبِيَ اللَّهُ» میرے لیے اللہ ہی کافی ہے۔ لوگ یہ کہتے تھے کہ اس نے چوری کی ہے، تو وہ عورت یہ کہتی تھی: «حَسْبِيَ اللَّهُ» میرے لیے اللہ ہی کافی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6488]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3466، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6488، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9258، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 6289، والطبراني فى(الكبير) برقم: 44» «رقم طبعة با وزير 6454»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح: خ (3466).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں