🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

516. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن فتح المسلمين الحيرة بعده-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ ان کے بعد مسلمانوں کی حیرہ کی فتح ہوگی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6674
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مُثِّلَتْ لِيَ الْحِيرَةُ كَأَنْيَابِ الْكِلابِ، وَإِِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَهَا"، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: هَبْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنَةَ بُقَيْلَةَ، فَقَالَ: هِيَ لَكَ، فَأَعْطُوهُ إِِيَّاهَا ، فَجَاءَ أَبُوهَا، فَقَالَ: أَتَبِيعُهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: بِكُمْ؟ احْتَكِمْ مَا شِئْتَ، قَالَ: بِأَلْفِ دِرْهَمٍ، قَالَ: قَدْ أَخَذْتَهَا، فَقِيلَ لَهُ: لَوْ قُلْتَ: ثَلاثِينَ أَلْفًا؟ قَالَ: وَهَلْ عَدَدٌ أَكْثَرُ مِنْ أَلْفٍ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: حیرہ میرے سامنے کتے کے دانتوں کی طرح کی شکل میں پیش کیا گیا، تم لوگ عنقریب اسے فتح کر لو گے۔ ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بقیلہ کی بیٹی مجھے ہبہ کر دیجیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہاری ہوئی۔ لوگوں نے وہ لڑکی اس شخص کو دے دی، پھر اس لڑکی کا باپ آیا اور بولا: کیا تم اسے فروخت کرو گے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس لڑکی کے باپ نے دریافت کیا: کتنے کے عوض؟ میں نے اس سے کہا: تم جو چاہو فیصلہ کر دو۔ لڑکی کے باپ نے کہا: ایک ہزار درہم کے عوض میں۔ اس شخص نے کہا: ٹھیک ہے۔ (بعد میں) اس شخص سے کہا گیا: اگر تم تیس ہزار درہم کہہ دیتے (تو یہ مناسب تھا)، اس نے کہا: کیا ایک ہزار سے زیادہ بھی کوئی عدد ہوتا ہے؟ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6674]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6674، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18449، والطبراني فى(الكبير) برقم: 183» «رقم طبعة با وزير 6639»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الصحيحة» (2825).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں