🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

543. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن اتباع هذه الأمة سنن من قبلهم من الأمم-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس امت کی پچھلی امتوں کی سنتوں کی پیروی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6702
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ سِنَانَ بْنَ أَبِي سِنَانٍ الدُّؤَلِيَّ وَهُمْ حُلَفَاءُ بَنِي الدِّيلِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا وَاقِدٍ اللَّيْثِيَّ ، يَقُولُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ مَكَّةَ، خَرَجَ بِنَا مَعَهُ قِبَلَ هَوَازِنَ، حَتَّى مَرَرْنَا عَلَى سِدْرَةِ الْكُفَّارِ، سِدْرَةٌ يَعْكِفُونَ حَوْلَهَا وَيَدْعُونَهَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ كَمَا لَهُمْ ذَاتُ أَنْوَاطٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ، إِِنَّهَا السُّنَنُ، هَذَا كَمَا قَالَتْ بَنُو إِِسْرَائِيلَ لِمُوسَى: اجْعَلْ لَنَا إِِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ، قَالَ: إِِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِِنَّكُمْ لَتَرْكَبُنَّ سَنَنَ مَنْ قَبْلَكُمْ" .
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ساتھ لے کر ہوازن کی طرف روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب ہم کفار کے بیری کے درخت کے پاس سے گزرے، یہ وہ بیری کا درخت تھا جس کے اردگرد وہ لوگ اعتکاف کیا کرتے تھے اور وہ لوگ اسے «ذَاتُ أَنْوَاطٍ» ذاتِ انواط کہتے تھے، تو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ہمارے لیے بھی کوئی «ذَاتُ أَنْوَاطٍ» ذاتِ انواط مقرر کر دیں جس طرح کفار کا «ذَاتُ أَنْوَاطٍ» ذاتِ انواط ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اکبر! یہ تو وہی ہو گیا جس طرح بنی اسرائیل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا: ﴿اجْعَل لَّنَا إِلَٰهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ ۚ قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ﴾ [سورة الأعراف: 138] آپ ہمارے لیے بھی کوئی معبود بنا دیں جس طرح ان لوگوں کا معبود ہے۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا تھا: تم لوگ ایک ایسی قوم ہو جو جاہل ہو۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقے پر ضرور عمل کرو گے۔ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ التَّارِيخِ/حدیث: 6702]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6702، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11121، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2180، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22315» «رقم طبعة با وزير 6667»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الظلال» (76).
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں