🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

580. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر الإخبار عن الوقت الذي فيه ينادي المنادي بما وصفنا من الخلود لأهل الدارين معا فيهما-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ وہ وقت جب منادی اس خلود کو بیان کرے گا جو ہم نے دونوں داروں کے اہل کے لیے بیان کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7450
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثَ السِّجِسْتَانِيُّ بِبَغْدَادَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُؤْتَى بِالْمَوْتِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيُوقَفُ عَلَى الصِّرَاطِ، فَيُقَالُ: يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ، فَيَنْطَلِقُونَ خَائِفِينَ وَجِلِينَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنْ مَكَانِهِمُ الَّذِي هُمْ فِيهِ، ثُمَّ يُقَالُ: يَا أَهْلَ النَّارِ، فَيَنْطَلِقُونَ فَرِحِينَ مُسْتَبْشِرِينَ أَنْ يَخْرُجُوا مِنْ مَكَانِهِمُ الَّذِي هُمْ فِيهِ، فَيُقَالُ: هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ رَبَّنَا، هَذَا الْمَوْتُ، فَيَأْمُرُ بِهِ فَيُذْبَحُ عَلَى الصِّرَاطِ، ثُمَّ يُقَالُ لِلْفَرِيقَيْنِ كِلاهُمَا: خُلُودٌ وَلا مَوْتَ فِيهِ أَبَدًا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن موت کو لایا جائے گا اور اسے پل صراط پر ٹھہرا دیا جائے گا اور کہا جائے گا: اے اہل جنت! تو وہ لوگ خوف زدہ ہو کر اور پریشان ہو کر چلتے ہوئے آئیں گے اور اپنی جگہ سے باہر نکلیں گے جہاں وہ رہتے ہوں گے، پھر کہا جائے گا: اے اہل جہنم! تو وہ خوش ہوتے ہوئے اور خوش خبری حاصل کرتے ہوئے اس جگہ سے نکلیں گے جہاں وہ رہ رہے ہوں گے، تو پوچھا جائے گا: کیا تم اسے جانتے ہو؟ تو وہ عرض کریں گے: جی ہاں! اے ہمارے پروردگار! یہ موت ہے۔ پھر پروردگار اس کے بارے میں حکم دے گا تو اسے پل صراط پر ذبح کر دیا جائے گا۔ پھر دونوں فریقوں سے یہ کہا جائے گا: تم ہمیشہ یہاں رہو گے، تمہیں اس میں کبھی موت نہیں آئے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كِتَابُ إِخْبَارِهِ ﷺ عَنْ مَنَاقِبِ الصَّحَابَةِ رِجَالِهِمْ وَنِسَائِهِمْ بِذِكْرِ أَسْمَائِهِمْ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ/حدیث: 7450]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6545، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7449، 7450، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 277، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2557، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4327، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7662» «رقم طبعة با وزير 7407»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 278 - 279). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں